افغانستان میتھم فیٹامین کی تیاری کی بڑی مارکیٹ بن گیا ہے، اقوامِ متحدہ
👁️ 104 بار دیکھا گیا
افغانستان میتھم فیٹامین کی تیاری کی بڑی مارکیٹ بن گیا ہے، اقوامِ متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) اقوام متحدہ کی ڈرگ ایجنسی کا اتوار کو جاری ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ افغانستان نشے کے لیے استعمال ہونے والے میتھم فیٹامین (میتھ) کی تیاری کے لیے بڑی مارکیٹ بنتا جا رہا ہے۔
ایجنسی کےمطابق افغانستان افیم اور ہیروئین بنانے کی بھی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد منشیات کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی ڈرگ اینڈ کرائم آفس کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں میتھ اکثر قانونی طور پر دستیاب مواد سے بنائی جاتی ہے جب کہ اس کے لیے جنگلات میں اگنے والی ایک جڑی بوٹی افیڈرا کی بھی مدد لی جاتی ہے۔
رپورٹ میں افغانستان کی منشیات کے مسئلے کو تشویش ناک قرار دیا گیا۔
Just launched!
???? report on Illegal Methamphetamine Manufacturing in Afghanistan.
The report explores how production has evolved in recent years and its impact on neighbouring countries.https://t.co/SSRxSk4j42 pic.twitter.com/6QzLkyzGtx— UN Office on Drugs & Crime (@UNODC) September 10, 2023
ڈرگ ایجنسی کے مطابق افغانستان سے تیار کی گئی میتھ کے یورپی یونین اور مشرقی افریقہ میں بھی پکڑے جانے کی اطلاعات ہیں۔
افغانستان میں بھی میتھ کے انسداد کے لیے کارروائی میں اضافہ ہوا ہے اور 2019 میں 100 کلو پکڑی جانے والی میتھ کے مقابلے میں 2021 میں 2700 کلو میتھ پکڑی گئی ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملک میں کل تیار اور استعمال کی جانے والی میتھ کی مقدار کی معلومات جمع کرنے کے لیے ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔
Methamphetamine trafficking is expanding at a staggering pace.
Across Afghanistan and neighbouring countries, there was nearly a twelvefold surge in seizures, from 2.5 tons in 2017 to 29.7 tons in 2021.
Learn more: https://t.co/jncAB0MXgt pic.twitter.com/Lu8je7FUCF
— UNODC Afghanistan (@UNODC_COAFG) September 10, 2023
ایجنسی کی ٹرینڈ انیلیسس برانچ کی سربراہ اینجیلا مے نے امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو بتایا کہ افغانستان میں میتھ بنانے کے کئی فوائد ہیں۔
ان کے بقول اس کےلیے کسی فصل کو اگانا نہیں پڑتا۔ صرف ایسے کاریگر ڈھونڈنے ہوتے ہیں جو اسے تیار کریں جب کہ افیڈرا جڑی بوٹی بھی ملک میں ہر جگہ دستیاب ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ میتھ کی سپلائی پر طالبان کی منشیات کے خلاف ایکشن سے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
Do you know how Methamphetamine is made?
Meth can be produced using readily available chemicals that are legally available in markets. This poses a serious challenge to regulating the drug.
More in UNODC’s latest report: https://t.co/jncAB0MXgt pic.twitter.com/CRsjCMgPwC
— UNODC Afghanistan (@UNODC_COAFG) September 10, 2023
دوسری طرف طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین نے بتایا کہ ان کی حکومت نے منشیات پر پابندی لگا چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C