افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے اور پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، سرحد پر لگائی گئی باڑھ سمیت بارڈر منیجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔
#COAS visited Corps HQ Peshawar today. COAS was given detailed update on security situation, border management including fencing, capacity enhancement of FC and police in newly merged tribal districts as a result of transition to stability. Appreciating officers and men of (1/3) pic.twitter.com/a7OOdGqBzV
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 15, 2021
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو نئے اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے پربھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں کی تعریف کی اور قبائلی اضلاع میں استحکام لانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف سی اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مقامی آبادی کی قربانیوں اور مسلح افواج کے ساتھ تعاون کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کی کوششوں کے ذریعے مستقبل میں فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C