افغانستان میں سلجھے ہوئے طالبان کا جنم ہو چکا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
👁️ 39 بار دیکھا گیا
افغانستان میں سلجھے ہوئے طالبان کا جنم ہو چکا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب سلجھے ہوئے طالبان جنم لے چکے ہیں۔ وہ طالبان نہیں رہے جو بندوق سے بات کرتے تھے۔ افغان عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔
راولپنڈی میں کشمیر الیکشن کی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خطےکی سیاست تبدیل ہونے جارہی ہے۔ تمام افغان دھڑوں کو آپس میں مل بیٹھنا ہوگا۔ طالبان بدل چکے ہیں، وہ بہت سلجھے ہوئے ہیں۔ طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کےحق میں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر کسی سپرپاور کی دال نہیں گلنی اور نہ کوئی ہمیں نظرانداز کر سکتا ہے۔ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا خطے میں تجارت اور چینی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔ بھارت کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے اس کے پاس افغانستان سے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ افغانستان کیخلاف کسی کارروائی کے لئے اڈے نہیں دیں گے۔ ہم غیرت مند قوم ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بے ہودہ زبان استعمال کی۔ مریم نواز کو اپنے لہجے پرغور کرنا چاہیے۔ اپوزیشن والے ابھی سے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔ 25 جولائی کوعمران خان کشمیرمیں حکومت بنانے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اور پاک فوج قومی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C