07/September/2026

یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف

یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف

صنعاء(ڈیلی اردو) ویب ڈیسک: یمن میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت کے دوران دو اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں۔ ایک جانب مغربی ساحلی علاقے میں حوثیوں کے ہلاک ہونے والوں میں صومالی تنظیم الشباب کے مسلح افراد کی لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب یمنی حکومتی فورسز نے الجوف میں اہم فوجی اڈے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن: حوثیوں کے ہلاک افراد میں صومالی الشباب کے جنگجوؤں کی موجودگی کا دعویٰ

یمنی نیشنل ریزسٹنس فورسز کے مطابق مغربی ساحلی علاقے میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں صومالی تنظیم الشباب سے وابستہ مسلح افراد بھی شامل تھے۔

فورسز کے عسکری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ان کے پاس موجود دستاویزات اور ذاتی سامان کی بنیاد پر کی گئی، جن سے ان کا الشباب سے تعلق ظاہر ہوا۔

یمنی فورسز کے مطابق حوثیوں کے ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی دونوں گروہوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کی نشاندہی کرتی ہے۔ حوثی گروہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے، جبکہ الشباب کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق الشباب اور حوثیوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ 2024 میں شروع ہوا تھا۔ اس دوران صومالی تنظیم کی جانب سے فضائی حملوں سے نمٹنے کے لیے طیارہ شکن ہتھیاروں، ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کے حصول میں دلچسپی ظاہر کیے جانے کا ذکر سامنے آیا تھا۔

تاہم دستیاب معلومات کے مطابق اب تک اس بات کی حتمی تصدیق نہیں ہوئی کہ الشباب کو ایسے جدید ہتھیار حاصل ہوئے یا اس نے انہیں استعمال کیا۔ حوثیوں کے ساتھ لڑنے والے صومالی جنگجوؤں کی حالیہ موجودگی کو دونوں فریقوں کے درمیان روابط میں اضافے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یمن: حکومتی فورسز کا الجوف میں اہم فوجی اڈے پر قبضہ

یمن میں حکومتی فورسز نے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران شمال مشرقی صوبے الجوف میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اللبنات فوجی کیمپ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عسکری اور میدانی ذرائع کے مطابق حکومتی فورسز نے پیر کی صبح ایک وسیع فوجی کارروائی شروع کی، جس کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں کو مختلف محاذوں سے نشانہ بنایا گیا اور اللبنات کیمپ پر اچانک حملہ کیا گیا۔

اللبنات کیمپ کو الجوف کے اہم فوجی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کا محل وقوع الحزم، صنعاء اور صعدہ کی جانب جانے والے راستوں اور سپلائی لائنز کے قریب ہے۔ حکومتی فورسز کے مطابق کیمپ پر کنٹرول سے انہیں مزید پیش قدمی کے لیے اہم زمینی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے ماضی میں اس کیمپ کو اسلحہ و گولہ بارود ذخیرہ کرنے، اپنے جنگجوؤں کی تربیت اور الجوف و مأرب کے محاذوں پر کارروائیوں کے لیے استعمال کیا تھا۔

یمن میں حالیہ دنوں کے دوران مختلف محاذوں پر جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملک میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C