07/September/2026

وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک

وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایرانی شہری محمد فاتح سمیت متعدد دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد فاتح ماضی میں القاعدہ سے وابستہ رہا اور شام میں بھی کارروائیوں میں حصہ لے چکا تھا۔ بعد ازاں وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں شامل ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی میں افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، بنگلہ دیش اور ایران سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی عناصر کی موجودگی تنظیم کے سرحد پار نیٹ ورک کی نشاندہی کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں بھی افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی اور القاعدہ سمیت دیگر شدت پسند گروہوں کے ساتھ اس کے روابط کا ذکر کیا گیا ہے۔ فروری 2026 کی رپورٹ میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں اور پاکستان میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان میں موجود مختلف شدت پسند گروہوں اور ان کے علاقائی روابط پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے سکیورٹی چیلنج بنے ہوئے ہیں، جبکہ حالیہ عرصے کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C