افغانستان میں سنگسار کی سزا سے بچنے کیلیے لڑکی نے خودکشی کرلی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
افغانستان میں سنگسار کی سزا سے بچنے کیلیے لڑکی نے خودکشی کرلی
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان اہلکار نے ایک لڑکی کو سنگسار کرنے ہی والے تھے کہ اس نے اسکارف سے اپنا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افعانستان کے صوبہ غور میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہونے والے جوڑے کو طالبان اہلکاروں نے پکڑ کر زنا کے الزام میں سنگسار کی سزا سنا دی۔
لڑکے کی سزا پر عمل درآمد 13 اکتوبر کو پھانسی دیکر کر عمل درآمد کر دیا گیا تھا اور آج لڑکی کو سرعام سنگسار کی سزا دی جا رہی تھی تاہم لڑکی نے عین موقع پر اسکارف سے اپنا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے مرکزی بینک سمیت تمام عالمی فنڈز منجمد کردیئے گئے تھے جس کے باعث ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ملک میں غربت کے ڈیرے ہیں۔ لوگ اپنی بیٹیاں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اس تمام صورت حال کے باعث افغان لڑکیوں میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خواتین اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان میں حکومت قائم کی تھی اور تب سے لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم، خواتین کی ملازمتوں اور نامحرم کے بغیر سفر کرنے پر پابندی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C