03/December/2024

افغانستان میں پاکستانی طالبان کے سینئر ترین کمانڈر شاہد عمر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان میں پاکستانی طالبان کے سینئر ترین کمانڈر شاہد عمر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان میں پاکستانی طالبان کے سینئر ترین کمانڈر شاہد عمر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم ترین کمانڈر مولانا عمر شاہد المعروف حاجی رحیم باجوڑی افغانستان میں ایک حملے میں اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ عمر شاہد پاکستان کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

ڈیلی اردو کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغان مشرقی صوبے کنڑ کے ضلع شیگل میں کالعدم تنظہم تحریک طالبان پاکستان کے سینئر ترین کمانڈر شاہد عمر عرف حاجی رحیم باجوڑی اور انکے تین ساتھیوں کو ایک مہمان خانے میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ہیں۔ افغان طالبان نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

معتبر ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق پاکستانی طالبان کے ایک رکن نے عمر شاہد کیلئے دعوت کا اہتمام کیا تھا اور کھانے کے دوران شاہد عمر اور ان کے تین ساتھی عدنان، خاکسار اور طارق پر گولیاں کی بوچھاڑ کردی گئی۔

شاہد عمر طالبان کے سابق نائب امیر موکوی فقیر محمد کے قریبی ساتھی تھے۔ پاکستان نے کمانڈر عمر شاہد کے سر کی قمیت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

کالعدم تحریک ‎طالبان ‎پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے سینئر رہنما مولانا شاہد عمر باجوڑی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

احسان اللہ احسان کے مطابق شاہد عمر اللہ ایک سینئر کمانڈر تھے اور 8 سال تک بگرام جیل میں قید رہے تھے۔ طالبان کی ‎افغانستان پر کنٹرول کے بعد وہ جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

کمانڈر عمر شاہد پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث اور انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

عمر شاہد کی ہلاکت ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا نقصان سمجھا جا رہا ہے اور یہ افغانستان کے اندر سرگرم مختلف گروہوں کے اندرونی تنازعات کا شاخسانہ ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C