26/October/2026

بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک

بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہوگیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل شاہ دسمبر 2020 سے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ تھا، جبکہ 2024 سے تنظیم کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ غیر مقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان کے علاقوں میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں بھی معاونت کرتا رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عادل شاہ 2022 اور 2023 کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ اس کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے، جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C