افغانستان: کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے باہر خودکش دھماکا، طالبان کے 9 اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے باہر خودکش دھماکا، طالبان کے 9 اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ایئر پورٹ کے باہر مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں طالبان فورسز کے 9 اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
عاجل | مصدر أمني أفغاني للجزيرة: 10 قتلى و8 جرحى جراء تفجير عند مدخل المطار العسكري وسط كابل
— الجزيرة – عاجل (@AJABreaking) January 1, 2023
افغانستان میں یہ واقعہ اتوار کے روز ایک ایسے وقت پر رونما ہوا، جب دنیا سال نو کی خوشیاں منا رہی تھی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم جانی نقصان کی درست تعداد ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔
یہ دھماکا افغان دارالحکومت کابل کے ایک ایسے حساس مقام پر ہوا ہے، جہاں سے کچھ دور ہی کابل کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ واقع ہے۔ طالبان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے کے بارے میں حقائق جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے اتوار کے دن کابل میں صحافیوں کو بتایا، ”آج صبح کابل کے ملٹری ایئر پورٹ پر دھماکا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اس دھماکے کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔
اس علاقے کے قریب رہنے والے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباﹰ آٹھ بجے ایک زور دار دھماکا سنا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس حساس علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ ایک رہائشی کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب ہی واقع کئی گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
یہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ دھماکا کوئی حادثہ تھا یا کسی جنگجو گروہ کا حملہ۔
اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد کچھ عرصے تک وہاں حالات بہتر رہے اور حملوں میں بھی کمی ہوئی تھی۔ تاہم حال ہی میں افغانستان میں پرتشدد واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
طالبان کی حکومت والے افغانستان میں ایسے حملوں کے لیے ‘اسلامک اسٹیٹ خراسان‘ کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ خود کو دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ قرار دینے والا یہ گروہ ماضی میں کئی پرتشدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5158 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C