افغانستان: 9 بچوں سمیت 10 افراد کی تدفین، عالمی ادارے کا تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 249 بار دیکھا گیا
افغانستان: 9 بچوں سمیت 10 افراد کی تدفین، عالمی ادارے کا تحقیقات کا مطالبہ
کابل /اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان کے سرحدی صوبے خوست میں نو بچوں سمیت دس افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکے، چار لڑکیاں بھی شامل تھیں، جن کے بارے میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا کہ یہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ وہ شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتی اور بغیر پیشگی اطلاع کے حملہ نہیں کرتی۔
افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ حملہ پاکستانی فوج نے کیا ہے، جسے وہ افغان سرزمین پر حملہ سمجھتے ہیں اور مناسب وقت پر اس کا مناسب جواب دیں گے۔‘
خوست میں ایک خاندان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’خوست حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد میرے خاندان کے افراد ہیں۔‘
ان کے مطابق ’انھیں گذشتہ رات خبر ملی کہ ان کے بھائی کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ گذشتہ رات ہلاک ہونے والوں میں ایک بہن، سات بھانجے اور دو پوتیاں شامل ہیں۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن (آئی ایچ آر ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات پاکستانی فوجی دستوں نے افغانستان کے کنڑ، خوست اور پکتیکا صوبوں پر فضائی حملے کیے۔
بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ اطلاعات بتاتی ہیں کہ حملوں میں کم از کم 10 شہری ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے، جن میں تقریباً تمام خواتین اور بچے تھے۔ اس تنظیم کے مطابق ان حملوں میں کئی رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
اس فاؤنڈیشن کی معلومات کے مطابق صوبہ کنڑ میں چھ شہری زخمی، صوبہ پکتیکا میں ایک شہری زخمی، صوبہ خوست میں دس شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سات بچیاں اور بچے شامل ہیں۔
تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عام شہریوں کے آباد علاقوں پر حملے اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جاتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایچ آر ایف واقعے کی فوری، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ادھر مسٹر رچرڈ بینٹ، جو افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ (اسپیشل ریپورٹیور) ہیں، کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کا احترام اور عام شہریوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔
ان کے مطابق پاکستان سمیت خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور مسائل کو طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی مکالمے کے ذریعے حل کریں۔
رچرڈ بینٹ نے افغانستان کی حالیہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں خواتین کی مؤثر شمولیت تنازعات کے حل اور پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4553 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C