افغان طالبان اور تاجک سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ، جانی نقصان کی اطلاعات
👁️ 599 بار دیکھا گیا
افغان طالبان اور تاجک سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ، جانی نقصان کی اطلاعات
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے علاقہ بدخشان میں بدخشان کے مقامی ذرائع کے مطابق طالبان اور تاجکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپ میں جانی نقصان ہوا ہے۔
ذرائع نے ہفتہ، 3مطابق 25 اکتوبر کو بتایا کہ یہ جھڑپ ضلع شہرِ بزرگ کے علاقے داونگ میں پیش آئی، جو بدخشان کی سرحدی پٹی پر واقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق جھڑپ کی وجہ دریا آمو کے بہاؤ میں تبدیلی بنی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے مسلح کارروائی ہوئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ تبادلہ اُس علاقے میں ہوا جہاں سونے کی کانوں کے منصوبے جاری ہیں اور ان منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی شمولیت بھی بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاک یا زخمی افراد کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
تاجک حکام کی جانب سے واقعے کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ طالبان کے صوبائی حکام نے حال ہی میں بدخشان کے نئے گورنر اسماعیل غزنوی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ہے، جبکہ اس سے قبل بھی طالبان اور تاجک سرحدی فورسز کے درمیان ضلع شہرِ بزرگ میں جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C