اقوام متحدہ کا ایرانی خاتون کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 51 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کا ایرانی خاتون کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی قائم مقام ہائی کمشنر نے ایرانی حکام سے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ایرانی خواتین کے ملبوسات پر پولیس کی پہرے داری کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے اس نوجوان ایرانی خاتون کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جو ملک کی متنازع اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گئی تھیں۔
مغربی ایران میں ساقیز سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی گزشتہ ہفتے ایک پولیس اسٹیشن میں اس وقت گر گئی تھیں، جب ایران کی اخلاقی پولیس نے انہیں حراست میں لیا تھا۔ اخلاقی پولیس خواتین کے لباس سے متعلق سخت ضوابط کا نفاذ کرتی ہے۔
مہسا امینی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ قانون نافذ کرنے والے افسروں نے دوران حراست ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی تھی۔ اقوام متحدہ نے بھی اب اس معاملے کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق قائم مقام ہائی کمشنر ندا الناشف نے کہا، ”مہسا امینی کی المناک موت، ان پر تشدد اور ان کے ساتھ ناروا سلوک جیسے الزامات کی فوری، غیر جانبدارانہ اور مؤثر طریقے سے ایک ایسی آزاد اتھارٹی کے ذریعے تحقیقات ہونی چاہیے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کے خاندان کو انصاف اور سچائی تک رسائی حاصل ہو۔”
ندا الناشف نے مزید کہا، ”حکام کو چاہیے کہ جو خواتین حجاب کے قوانین کی پابندی نہیں کرتیں، ایسی عورتوں کو ہراساں کرنا یا پھر انہیں گرفتار کرنا بند کر دیں۔”
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز مہسا امینی کے اہل خانہ سے بات کی تھی اور ان کی موت کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
مزید فوٹیج جاری کرنے کا مطالبہ
پولیس کی حراست میں ہلاکت کے اس واقعے نے تہران سمیت ملک بھر میں غم و غصے اور احتجاج کی لہر کو جنم دیا ہے۔ مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں بعض افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
جمعے کے روز حکام نے سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج جاری کی تھی جس میں مہسا امینی کو پولیس اسٹیشن کے اندر گرنے سے پہلے اپنے کپڑوں کے بارے میں ایک دوسری خاتون سے بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔
لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں دلی کی ایسی کسی بیماری کی کوئی شکایت کبھی نہیں تھی۔ رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ بعض عینی شاہدین نے پولیس کار کے اندر انہیں پھینکتے ہوئے دیکھا تھا۔
مہسا امینی کے والد امجد امینی نے ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کو بتایا، ”میں نے گاڑی کے اندر موجود کیمروں اور پولیس اسٹیشن کے صحن سے بنائی گئی (ویڈیوز) تک رسائی مانگی ہے، تاہم انہوں نے اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔”
لازمی حجاب کی مخالفت
ایران میں سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ملک کی اخلاقی پولیس پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ دیگر مذہبی پابندیوں کے ساتھ وہ اس کا بھی سختی سے نفاذ کرواتی ہے۔ حالیہ برسوں اس پولیس فورس پر، خاص طور پر نوجوان خواتین کے ساتھ اس کے سلوک کی وجہ سے۔ تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔
لاکھوں ایرانی خواتین حجاب سے متعلق ان قوانین کی مخالفت کرتی ہیں۔ حالیہ برسوں میں اس کے خلاف مظاہرے بھی تیز ہوئے ہیں اور اس کے خلاف اٹھنے والی آوازوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔
بہت سی ایرانی خواتین اپنے اسکارف کو تھوڑا ڈھیلے طریقے سے پہنتی ہیں اور گرفتار ہونے کے خطرے کے مدنظر اسے اپنے شانوں پر گرنے بھی دیتی ہیں۔ تاہم نئے صدر ابراہیم رئیسی کی قیادت میں حکومت اور پارلیمنٹ میں مذہبی سخت گیر کئی مہینوں سے اسلامی قوانین کو مزید سختی سے نافذ کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر اس وقت متعدد ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں خواتین کو گرفتاریوں کے دوران حکام کی طرف سے مارنے پیٹنے اور بدسلوکی کرنے جیسے واقعات دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس سے متعلق ویڈیوز میں اکثر خواتین کو پولیس کی گاڑی کے اندر ان کے بالوں کو پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے اور سر پر پُرتشدد ضربیں لگاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایران کو احتجاج کی اجازت دینی چاہیے
مہسا امینی کی موت اور اس کے نتیجے میں عالمی ردعمل ایک ایسے وقت سامنے آئی جب امریکہ اور دیگر طاقتیں سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش میں ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امینی کو آج زندہ ہونا چاہیے تھا، تاہم، ”اس کے بجائے، امریکہ اور ایرانی عوام ان کی موت پر ماتم کر رہے ہیں۔”
انہوں نے منگل کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”ہم ایرانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خواتین کے خلاف ظلم و ستم کے اپنے نظام کو ختم کرے اور پرامن احتجاج کی بھی اجازت دے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C