اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا الزام
👁️ 89 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا الزام
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی جس میں اسرائیل سے غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہ ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ صرف چھ ممالک نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، جس کے حق میں 28 ووٹ آئے اور 13 ارکان غیر حاضر رہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر بلال احمد نے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے قرارداد کا مسودہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں “انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں” اور “اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کے ردعمل میں ہے۔
جمعے کو منظور ہونے والی قرارداد میں تمام ملکوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ “اسرائیل کو ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت، منتقلی بند کر دیں۔” اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ کی پٹی میں اپنی ناکہ بندی اور اجتماعی سزا کی دیگر تمام اقسام کو ختم کرے اور قرارداد میں “غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل کا ردعمل
اقوام متحدہ میں اسرائیل کی سفیر میرو ایلون شہر نے ووٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ “انسانی حقوق کی کونسل نے ابھی ابھی ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مفروضہ ہے کہ وہ احتساب اور انصاف سے متعلق ہے۔”
سفیر نے صحافیوں کو بتایا کہ کونسل کی جانب سے قرارداد کی منظوری سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ’’اسرائیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہودیوں کے قتل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یرغمالوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسرائیلی خواتین کے ریپ سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔
انہوں نے سوال کیا۔ فلسطینی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اسرائیلیوں کے لیے احتساب کہاں ہے؟
ووٹنگ سے قبل کونسل سے اپنے جذباتی خطاب میں، جنیوا میں اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ابراہیم خریش نے غزہ میں “انسانی تباہی” کی مذمت کی۔ اور اسے فوری طور پر روکنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا۔”ہمیں آپ سب کے بیدار ہونے اور اس قتل عام کو روکنے کی ضرورت ہے … جس میں ہزاروں بے گناہ لوگ مارے گئے۔ اس کو روکنا ضروری ہے۔ ”
جنیوا میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مشیل ٹیلر نے اس سے اتفاق کیا کہ غزہ کی لڑائی میں “بہت زیادہ شہری مارے گئے ہیں”۔
“تمام شہری زندگیوں کا تحفظ اخلاقی اور اسٹریٹجک طور پر ضروری ہے اور اسرائیل نے شہریوں کے نقصان کو کم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں۔ ہم بے پناہ جانی نقصان اور مناسب انسانی امداد کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں جس نے غزہ میں مردوں، عورتوں اور بچوں کو وسیع پیمانے پر غذائی قلت کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔
اسرائیل کے جنگی طرز عمل پر اس تنقید کے باوجود، ٹیلر نے کہا کہ امریکہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتا کیونکہ اس میں بہت سارے ایسے معاملات ہیں جو مسئلہ ہیں۔
انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ مثال کے طور پر، 7 اکتوبر کے خوفناک حملوں پر حماس کی کوئی خاطر خواہ مذمت نہیں ہے، نہ ہی ان کارروائیوں کی دہشت گرد نوعیت کا کوئی حوالہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کا متن ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بے دردی سے اغوا کیے جانے والے یرغمالوں اور ان قیدیوں کے درمیان جن کے لیے ایک قانونی عمل کے موجود ہے،کوئی فرق نہیں کرتا۔
امریکی سفیر مشیل ٹیلر نے کہا،” مجھے واضح کرنے دیں،” یہ گروپ مساوی نہیں ہیں۔”
امریکہ، ارجنٹائن، جرمنی، ملاوی، بلغاریہ اور پیراگوئے نے قرار داد کے خلاف ووٹ دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C