امریکا، سعودی عرب اور امارات کو 5 ارب ڈالرز کا میزائل دفاعی نظام فروخت کریگا
👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکا، سعودی عرب اور امارات کو 5 ارب ڈالرز کا میزائل دفاعی نظام فروخت کریگا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی/رائٹرز) امریکی محکمہؐ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو پانچ ارب 30 کروڑ ڈالر کے میزائل دفاعی نظام کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو ہفتے قبل ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب سمیت مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ملکوں کا دورہ کیا تھا اس دورے کو بائیڈن انتظامیہ اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی سرد مہری کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا تھا۔
سعودی صحافی جمال خشوگی کی استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاکت کے معاملے پر بائیڈن انتظامیہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں سرد مہری دیکھنے میں آئی تھی۔ بائیڈن نے بھی اس معاملے پر سعودی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس کے علاوہ اس دورے کو ایران کی جانب سے بڑھتے خطرے کے دوران دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کی بحالی کے طور پر بھی دیکھا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ممالک کوعلیحدہ علیحدہ اہم میزائل دفاعی نظام دوبارہ فراہم کیے جائیں گے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پینٹاگان کا منگل کو کہنا تھا کہ سعودی عرب 300 پیٹریاٹ ایم آئی ایم -104 ای میزائل سسٹمز خریدے گا۔
یہ سسٹم طویل فاصلے تک آنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ حملہ کرنے والے لڑاکا طیارے کو گرانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
محکمۂ دفاع کا کہنا تھا کہ ان میزائلوں، اس کے ساتھ کے سازو سامان، تربیت اور پرزوں کی قیمت تین ارب 5 کروڑ ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کو حالیہ عرصے میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے راکٹ حملوں کا سامنا رہا ہے۔ حوثیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں ایرانی سامان اور ٹیکنالوجی فراہم کی جاتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق محکمۂ خارجہ کی جانب سے کانگریس کو لکھے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ‘ ممکنہ فروخت سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیٹریاٹ جی ایم ٹی میزائلز کے کم ہوتے ذخیرے کو بھرنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔”
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ میزائل سرحد پار سے سعودی عرب میں اہم شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حوثیوں کے مسلسل بیلسٹک میزائل حملوں اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے خلاف سعودی عرب کی سرحدوں کےدفاع کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔
دوسری جانب امریکہ سوا دو ارب ڈالر مالیت کا زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل نظام ٹرمنل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس(تھاڈ)متحدہ عرب امارات کو فروخت کرے گا۔
متحدہ عرب امارات کو بھی حال ہی میں حوثیوں کے راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنہیں ملک میں امریکی فوجی اڈوں کی جانب سے چلائے جانے والے دفاعی نظام سے جزوی طور پر روک دیاگیا تھا۔
محکمۂ خارجہ نے مزید کہا کہ ”ممکنہ فروخت متحدہ عرب امارات کی خطے میں میزائل خطروں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھائےگی ا اور امریکی فورسز پر انحصار کم ہوگا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C