امریکا جرمنی کو جدید ایف 35 جنگی طیارے فراہم کریگا
👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکا جرمنی کو جدید ایف 35 جنگی طیارے فراہم کریگا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/این این آئی) امریکہ نے جرمنی کو 35 عدد جدید ایف 35 جنگی طیاروں اور ان کے ایمونیشن دینے کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے جرمنی کے ہاتھ 4.8 بلین ڈالرز مالیت کے 35 عدد ایف 35 جنگی طیاروں اور طیاروں کے ایمونیشن کی فروخت کی منظوری دے دیا۔
امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ جرمنی کو 8.4 بلین ڈالرز مالیت کے جنگی طیارے فروخت کرنے پر رضامند ہو گیا ہے.
امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کو ایف 35 طیاروں کے ساتھ ان کا متعلقہ سامان اور گولہ بارود بھی فروخت کیا جائے گا، اور اس حوالے سے کانگریس کو بھی تفصیلی بریفنگ دے دی گئی۔ اس غیر معمولی فروخت میں جرمنی کو روایتی لینڈنگ اور ٹیک آف صلاحیت والے جدید ترین اے سیریز کے 35 عدد جنگی طیارے حاصل ہوں گے، جن کے ساتھ ایمونیشن اور 37 اقسام کے مختلف سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔
جنگی ماہرین نے اس ڈیل پر معنی خیز انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ ڈیل جرمنی کی جانب سے یوکرین کو میزائل دفاعی سسٹمز کی فراہمی کے بعد ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C