امریکا عراق سے نکل جائے ورنہ طاقت سے نکالیں گے: سربراہ عراقی ملیشیا
👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکا عراق سے نکل جائے ورنہ طاقت سے نکالیں گے: سربراہ عراقی ملیشیا
بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں عسکری گروپ عصائب اھل الحق کی طرف سے ایک بار پھر امریکی فوج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے امریکی فوج کو عراق سے نکلنے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق عصائب اھل الحق ملیشیا کے رہ نما قیس خز علی نے عراق میں امریکیوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
خزالی نے “العھد” چینل پر نشر کی گئی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں کہا ہے کہ “آئندہ جمعہ عراق کی خود مختاری کے دفاع کا دن ہوگا”۔
https://twitter.com/BarzanSadiq/status/1219973307304480769?s=08
انہوں نے کہا کہ “ہم امریکا کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے اور عراق کی سرزمین کو ناپاک امریکیوں کے وجود سے پاک کرکے رہیں گے”۔
عراقی ملیشیا کے لیڈر نے امریکا اور اس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خصوصی پیغام بھیجا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ “عراق کے عوام غیور ہیں جن پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا”۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ “اگر امریکا اپنی افواج عراق سے نہیں نکالتا اور عراق کے سیاسی اور عوامی فیصلے کو مسترد کرتا ہے تو ہم امریکیوں کو دوسرے طریقے سے نکالنے سے پوری طرح تیار ہیں۔ ہم امریکا کو عراق چھوڑنے پر مجبور کردیں گے۔
قیس خز علی کا کہنا تھا کہ امریکا نے عراق میں اپنے اپنے مذموم عزائم ظاہر کردیے ہیں۔ جب عراق کی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تو امریکا نے اسے مسترد کردیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکا عراق کی مدد کرنے نہیں بلکہ اس پر قبضہ کرنے کے لیے آیا ہے۔
خیال رہے کہ 3 جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوج کے حملے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشد ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عراق اور ایران کے امریکا کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے رد عمل میں عراقی پارلیمنٹ نے امریکا کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C