امریکا میں کورونا سے 42 ہزار ہلاکتیں، ٹرمپ کا امیگریشن پر پابندی کا اعلان
👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکا میں کورونا سے 42 ہزار ہلاکتیں، ٹرمپ کا امیگریشن پر پابندی کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے احتجاج میں بھی شدت آگئی ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ان کی حکومت کو کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے اقدامات میں تاخیر کے الزامات کا سامنا ہے۔
پیر کو صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کے حملوں اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے وہ امیگریشن پر عارضی پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔
In light of the attack from the Invisible Enemy, as well as the need to protect the jobs of our GREAT American Citizens, I will be signing an Executive Order to temporarily suspend immigration into the United States!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 21, 2020
صدر ٹرمپ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات میں تاخیر اور بیانات پر صحافیوں کے سخت سوالات کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران وہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے چین سے آنے والی پروازوں کا داخلہ روک دیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
امریکہ نے پہلے ہی کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ سرحدی پابندیوں اور غیر ضروری سفر کو مئی کے درمیان تک بڑھا دیا ہے۔
سخت سفری پابندیاں چین اور یورپ کے لیے بھی ہیں تاہم عارضی ویزے پر کام کرنے والے اور کاروبار کے لیے سفر کرنے والے اس سے مستثنیٰ ہیں۔
پیر کو امریکہ نے کہا کہ وہ کم از کم ایک ماہ کیلئے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ تارکین وطن بے دحل رنے کا عمل جاری رکھے گا۔
امریکہ کی جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 42 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے باعث امریکی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ملک بھر میں دو کروڑ سے زائد افراد بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔
تیل کی طلب میں کمی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ امریکی خام تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امریکہ کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ دوسری جانب پنسلوانیا سمیت دیگر ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے۔
صدر ٹرمپ بھی لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ لوگ جلد معمول کے مطابق زندگی گزاریں گے، ملک کی معیشت کا پہیہ چلے گا اور لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا تاہم بعض ریاستوں کے گورنرز لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
متعدی امراض کے امریکی ماہر اور کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک ملک کی معیشت بحال نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے مظاہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ ریاستوں کے گونرروں کے حکم پر عمل کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔
تاہم مظاہرین نے ڈاکٹر فاؤچی کی برطرف کا مطالبہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C