28/February/2026

امریکا نے سفارتخانے کے عملے کو اسرائیل سے فوری انخلا کا حکم دے دیا

👁️ 119 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا نے سفارتخانے کے عملے کو اسرائیل سے فوری انخلا کا حکم دے دیا

امریکا نے سفارتخانے کے عملے کو اسرائیل سے فوری انخلا کا حکم دے دیا

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل میں امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو ملک چھوڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو افراد اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں وہ فوراً  فیصلہ کر لیں۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

 

امریکی سفیر مائیک ہکابی نے عملے کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا کہ واشنگٹن سے مشاورت کے بعدآتھرائیزڈ ڈیپارچر کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جو لوگ جانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر دستیاب کسی بھی پرواز کے ذریعے اسرائیل سے نکل جائیں اور بعد میں واشنگٹن پہنچنے کا انتظام کریں۔ 

 

یہ پیش رفت ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے کسی اتفاق رائے تک پہنچے بغیر ختم ہو جانے کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ اسی دوران نیدرلینڈز کی ایئرلائن کے ایل ایم نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی اسرائیل اور خطے میں اپنے سفارتی عملے کے اہل خانہ کی واپسی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 

دوسری جانب عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی، جو مذاکرات میں ثالثی کر رہے ہیں، نے کہا کہ بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ایران اور امریکہ نے باضابطہ طور پر کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا۔ 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم کہا کہ ایران نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

 

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سفارتی اور عسکری سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، جبکہ عالمی برادری ممکنہ تصادم کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C