امریکا نے شام میں ایرانی ساختہ جاسوس ڈرون مار گرایا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکا نے شام میں ایرانی ساختہ جاسوس ڈرون مار گرایا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکام نے گزشتہ شام مبینہ طور پر ایک فوجی بیس کی جاسوسی کرنے والا ایرانی ساختہ ڈرون مار گرایا۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ 14 فروری کو شمال مشرقی شام میں ’مشن سپورٹ سائٹ کونوکو‘ کی جاسوسی کی کوشش کرنے والا ایرانی ساختہ بغیر پائلٹ کا جہاز مار گرایا گیا۔
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی دفاعی حکام کا دعویٰ ہے کہ یوکرین میں روس کی جنگ کیلئے ایران ڈرون فراہم کررہا ہے۔
On February 14th, at approximately 2:30 PM local time, US forces in Syria engaged and shot down an Iranian-manufactured UAV attempting to conduct reconnaissance of Mission Support Site Conoco, a patrol base in northeast Syria. pic.twitter.com/3GSf8odK3w
— U.S. Central Command (@CENTCOM) February 15, 2023
امریکہ نے مبینہ طو. پر تہران کی مداخلت ظاہر کرنے کیلئے ایران کے بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تصاویر اور ان سے متعلق تجزیہ جاری کیا۔
اس حوالے سے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے لندن میں بریفنگ کے دوران یوکرین پرحملہ کرنے والے ڈرونز کی تصاویر کے علاوہ ایران سے منسوب کیے جانے والے ڈرونز کی تصاویر بھی دکھائیں۔
ستمبر 2022 میں بھی امریکی فوج نے عراق میں ایرانی ڈرون مارگرانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے امریکی فورسز کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔
دوسری جانب تہران نے روس کو فوجی ڈرونز فراہم کیے ہی تاہم ان کا موقف ہے کہ وہ جنگ شروع ہونے سے پہلے فراہم کیے گئے تھے۔
رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں مشرق وسطیٰ کے سکیورٹی اسٹڈیز یسرچ فیلو ٹوبیاس بورک کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ مغربی طاقتیں ایران کے حوالے سے موقف سخت کررہی ہیں۔
امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے ایران کی جانب سے اپنے ہمسایوں کیخلاف میزائل اور ڈرونز کا کھلم کھلا استعمال، یوکرین جنگ میں روس کو ڈرونز کی فراہمی اورخطے میں پراکسی وارکی عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔
اُدھرچین کے صدرشی جن پنگ نے بھی گزشتہ روز صدارتی دورے کے دوران ایران کی حمایت کا اظہار کیا اور یہ انہوں نے ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب تہران جوہری ترقی پرمغربی پابندیوں ختم کرنے کیلئے بیجنگ اور ماسکو کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش میں ہے۔
چین کے صدر کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات میں یوکرین پر روس کے حملے سے متعلق تبادلہ خیال پر سرکاری سطح پر کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 20 سال سے ایران کی پالیسی جوہری پروگرام حدود کرنے پر مرکوز رہی ہے، تاہم جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بحالی کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C