امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگا دیں
👁️ 264 بار دیکھا گیا
امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ طور پر کردار ادا کرنے والے چار اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری اور اس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت چار پاکستانی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
امریکا نے جن چار پاکستانی اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں ان میں نیشنل ڈیویلپمنٹ کمپلیکس (NDC)، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، فیلیئٹس انٹرنیشنل اور راک سائیڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔
بیان کے تحت ’ان میں اسلام آباد میں واقع نیشنل ڈیویلپمنٹ کمپلیکس (NDC) نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کی تیاری کے لیے مختلف اشیا حاصل کی ہیں، جن میں خاص قسم کے وہیکل چیسیز شامل ہیں جو میزائل لانچنگ کے معاون آلات اور ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے علم میں آیا ہے کہ این ڈی سی شاہین سیریز کے میزائلوں سمیت پاکستان کے دیگر بیلسٹک میزائیلوں، کی تیاری کا ذمہ دار ہے۔
بیان کے مطابق کراچی میں واقع اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے این ڈی سی کے لیے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے مختلف آلات فراہم کیے ہیں۔
بیان کے مطابق کراچی میں واقع فیلیئٹس انٹرنیشنل نے این ڈی سی اور دیگر اداروں کے لیے میزائل سازی میں مطلوب اشیا کی خریداری میں سہولت فراہم کی ہے تاکہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو سپورٹ کیا جا سکے۔
سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق ’ان پابندیوں کا اطلاق ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت کیا گیا ہے جو ایسے افراد یا اداروں کو نشانہ بناتا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع ، حصول، ملکیت، ترقی، نقل و حمل، منتقلی یا استعمال میں ملوث ہوں یا اس میں معاونت فراہم کریں۔
بیان کے مطابق ’امریکا ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور اس سے منسلک تشویش ناک سرگرمیوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 336 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 308 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3460 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C