امریکا نے چین کی مسافر بردار پروازوں پر پابندی لگادی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
امریکا نے چین کی مسافر بردار پروازوں پر پابندی لگادی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی فضائی کمپنیوں کی امریکا کے لیے مسافر پروازوں پر پابندی عاید کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس نے یہ حکم بیجنگ کے اقدام کے ردعمل میں جاری کیا ہے جس کے تحت امریکی فضائی کمپنیوں کی چینی مارکیٹ میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔
#BREAKING US suspends all flights by Chinese airlines into and out of the country starting June 16: Transportation Dept. pic.twitter.com/ank0nXM6wL
— AFP News Agency (@AFP) June 3, 2020
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے یہ اعلان چینی حکومت کی جانب سے پروازوں کے دوطرفہ معاہدے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے پیدا ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں تلخ ہوئے ہیں۔
حکم نامے کا اطلاق ائیر چائنا، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، چائنا سدرن ائیرلائنز اور ہینان ائیرلائنز پر ہوگا۔
وبا کے دوران چینی فضائی اداروں کی امریکہ کے لیے پروازیں جاری رہیں اور اس ماہ ڈیلٹا ائیرلائنز اور یونائیٹڈ ائیرلائنز نے چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
ڈیلٹا نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے اور انصاف یقینی بنانے کی خاطر کیے گئے امریکی حکومت کے اقدامات کی حمایت اور تحسین کرتے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے بدھ کو جاری کیے گئے رسمی نوٹس میں بتایا کہ چین یہ بتانے میں مسلسل ناکام ہے کہ وہ امریکی طیاروں کی مسافر بردار پروازوں پر پابندی کی پالیسی پر کب نظرثانی کرے گا۔
واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فی الحال اس بارے میں ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے 22 مئی کو چین پر الزام لگایا تھا کہ چینی حکومت امریکی فضائی اداروں کو چین کے لیے پروازیں بحال کرنا ناممکن بنارہی ہے۔ اس نے چار چینی ائیرلائنز کو اپنا شیڈول فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
چینی فضائی ادارے امریکہ کے لیے ہفتے میں ایک سے زیادہ شیڈول پرواز نہیں چلارہے۔ لیکن، انھوں نے چینی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے کافی تعداد میں چارٹرڈ فلائٹس چلائی ہیں۔
اب امریکی انتظامیہ چین کی چارٹرڈ پروازوں کے خلاف بھی کارروائی کررہی ہے اور انھیں خبردار کیا ہے کہ وہ ان کی منظوری کی توقع نہ کریں۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے پروازوں کی تعداد محدود کرنے کی پابندی سے بچنے کے لیے چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کیا گیا۔
امریکی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے 31 جنوری کو چین سے امریکہ آنے کے خواہش مند بیشتر غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی لگادی تھی۔ لیکن، چینی پروازوں کو نہیں روکا۔ اہم امریکی فضائی اداروں نے فروری میں رضاکارانہ طور پر چین کے لیے اپنی مسافر بردار پروازیں روک دی تھیں۔
اس کے بعد سے ڈیلٹا اور یونائیٹڈ چین کے لیے مال بردار پروازیں چلارہی ہیں۔ ڈیلٹا نے ڈیٹرائیٹ اور سیاٹل سے شنگھائی کے لیے روزانہ ایک پرواز کی اجازت طلب کی تھی، جبکہ یونائیٹڈ نے سان فرانسسکو اور نیوآرک سے شنگھائی کے لیے اور سان فرانسسکو سے بیجنگ کے لیے روزانہ ایک پرواز کی اجازت مانگی تھی۔
چین کی ہوابازی کی انتظامیہ نے مارچ کے آخر میں کہا تھا کہ چینی ائیرلائنز کسی بھی ملک کے لیے ہفتے میں صرف ایک مسافر بردار پرواز چلاسکتی ہیں۔
امریکی حکم کے تحت فضائی ادارے اس سے زیادہ پروازیں نہیں چلاسکتے جتنی وہ 12 مارچ کو آپریٹ کررہے تھے۔ چونکہ امریکی فضائی ادارے 12 مارچ تک اپنی تمام پروازیں روک چکے تھے، اس لیے چینی حکومت نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں چین کے لیے پروازیں بحال کرنے سے روک دیا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C