امریکہ ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتا، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ
👁️ 230 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتا، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود امریکہ کا مقصد نظام کی تبدیلی نہیں اور نہ ہی امریکہ خطے میں ماضی جیسی طویل جنگوں میں الجھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہیگستھ نے یہ بات امریکہ کے ایئر فورس جنرل ڈین کین، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، کی موجودگی میں کہی۔
ان کا مزید کہنا تھا، ’’یہ عراق نہیں ہے۔ یہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں ہے۔‘‘ ہفتے کے دن ایران کے خلاف شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے یہ امریکی وزیر دفاع کی پہلی باضابطہ پریس کانفرنس تھی۔
ہیگستھ نے بظاہر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تہران میں ملکی قیادت کی تبدیلی کے پہلے دیے گئے بیانات سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی مشن صرف ایک ہے، ’’واضح، تباہ کن اور فیصلہ کن مشن، ایران سے میزائلوں کے خطرے کا خاتمہ۔‘‘
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا، ’’کوئی نیشن بلڈنگ نہیں ہوگی، نہ ہی کوئی جمہوریت سازی کا تجربہ۔‘‘ ان کا بالواسطہ اشارہ امریکہ کی افغانستان اور عراق میں جنگوں کی طرف تھا۔
اگرچہ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ نظام کی تبدیلی امریکی مقصد نہیں ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ’’حقیقت یہ ہے کہ حکومت ضرور بدل گئی ہے اور دنیا اب بہتر ہو گئی ہے۔‘‘
انہوں نے ایرانی قیادت کے ان دیگر شعبوں پر کوئی تبصرہ نہ کیا، جو اب بھی اپنی جگہ پر ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے 1979 کے انقلاب کے بعد سے ’’امریکہ کے خلاف وحشیانہ، یکطرفہ جنگ‘‘جاری رکھی ہوئی تھی۔
ان کے مطابق ایران طاقتور میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی تیار کر رہا تھا تاکہ اپنے ’’جوہری بلیک میل‘‘ کے عزائم کے لیے ایک روایتی ڈھال قائم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تہران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
ہیگستھ نے یہ بھی کہا کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 کے تاریخی جے سی پی او اے معاہدے، جس میں مغربی اتحادیوں نے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے بدلے کچھ پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا تھا، کو ختم کر کے درست قدم اٹھایا، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران معاہدے کی روح کے مطابق پابندیوں میں نرمی چاہتے ہوئے بھی جوہری پروگرام میں پیش رفت کر رہا تھا۔
امریکی وزیر دفاع نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس مسلح تنازعے کے خاتمے کے لیے امریکی حکمت عملی کیا ہے۔
صدر ٹرمپ اپنے پیش رو امریکی صدور کے ادوار میں بیرونی جنگوں میں امریکی فوج کی شمولیت پر طویل عرصے سے تنقید کرتے آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C