امریکہ تمام پابندیاں ہٹیں، یورینیم کم افزودگی پر لائیں گے، ایران
👁️ 200 بار دیکھا گیا
امریکہ تمام پابندیاں ہٹیں، یورینیم کم افزودگی پر لائیں گے، ایران
مسقط (ڈیلی اردو) ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے پیر کے روز کہا کہ اگر تمام مالی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو ایران اپنے انتہائی زیادہ افزودہ یورینیم کو کم افزودگی پر لانے پر رضامند ہو سکتا ہے۔ یہ واشنگٹن کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایران کے مؤقف کا اب تک کا سب سے واضح اشارہ ہے۔
گزشتہ ہفتے مسقط میں امریکی اور ایرانی سفارتکاروں نے عمانی ثالثوں کے ذریعے بات چیت کی، جس کا مقصد سفارتکاری کو بحال کرنا تھا۔ یہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں بحری بیڑا تعینات کر دیا جس سے نئی فوجی کارروائی کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔
یہ مذاکرات گزشتہ ماہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ہوئے، جن میں ہزاروں افراد مارے گئے، جو 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سب سے بڑی اندرونی شورش تھی۔
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے پیر کے روز کہا،’’ 60 فیصد افزودہ یورینیم کو کم افزودگی پر لانے کے امکان کا … اس بات پر انحصار ہے کہ اس کے بدلے تمام پابندیاں اٹھائی جاتی ہیں یا نہیں۔‘‘
تاہم انہوں نے کہا کہ ایک اور تجویز، یعنی ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کو کسی دوسرے ملک بھیجنا، امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں زیرِ بحث نہیں آئی۔
واشنگٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنے یورینیم کے ذخائر سے دستبردار ہو، جن کا اندازہ اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی نے گزشتہ سال 440 کلوگرام سے زائد لگایا تھا، جو 60 فیصد تک افزودہ ہیں۔ جو ہتھیاروں کے معیار کی 90 فیصد سطح سے کچھ ہی کم ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پیر کے روز کہا کہ مذاکرات کا نیا دور ’’اس معاملے کے منصفانہ اور متوازن حل کا ایک مناسب موقع‘‘ ہوگا اور مطلوبہ نتیجہ اس صورت میں حاصل ہو سکتا ہے اگر امریکہ سخت گیر مؤقف سے گریز کرے اور اپنے وعدوں کا احترام کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پابندیاں اٹھانے کے مطالبے پر قائم رہے گا اور افزودگی سمیت اپنے جوہری حقوق پر اصرار کرے گا۔
ایران اور امریکہ نے گزشتہ سال تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے پانچ دور کی بات چیت کی تھی، تاہم یہ عمل زیادہ تر ایران کے اندر یورینیم افزودگی پر اختلافات کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔
ٹرمپ کے ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بعد تہران نے کہا ہے کہ اس نے افزودگی کی سرگرمیاں روک دی ہیں۔ ایران ہمیشہ کہتا آیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔
امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے، مگر تہران نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران فوجی مداخلت کی دھمکی بھی دی تھی مگر بالآخر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3446 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C