امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کو داعش کے خطرے سے خبردار کیا تھا
👁️ 78 بار دیکھا گیا
امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کو داعش کے خطرے سے خبردار کیا تھا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی علاقے کرمان میں ہونے والے دو خودکش حملوں سے قبل تہران کو نجی طور پر خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں داعش سے منسلک ایک گروپ دہشت گردانہ حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق یہ بات ایک امریکی اہلکار نے جمعرات کو اس واقع کے حوالے سے بتائی جس میں 95 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اہلکار نے انٹیلی جینس معاملات پر بات کرنے کے لیے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکہ ممکنہ مہلک خطرات کے خلاف دوسری حکومتوں کو ‘خبردار کرنے’ کی اپنی دیرینہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ امریکہ، جس کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، نے داعش خراساں کے بارے میں اپنی انٹیلی جینس کے بارے میں انتباہ کس طرح پہنچایا۔
تاہم انہوں نے نوٹ کیا کہ سرکاری اہلکار “یہ انتباہ جزوی طور پر اس لیے فراہم کرتے ہیں کیوں کہ ہم دہشت گردانہ حملوں میں معصوم جانوں کا زیاں دیکھنا نہیں چاہتے۔”
ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکہ کی طرف سے تہران کو معلومات دینے کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔
یاد رہے کہ داعش خراساں نے تین جنوری کو ایران کے شہر کرمان میں دو خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
اس حملے کا نشانہ بننے والے افراد انقلابی گارڈ کی مہم قدس فورس کے رہنما جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی 2020 میں بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی مذکورہ کارروائی سے متعلق پہلے خبردار کیے جانے سے متعلق اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس سے وابستہ مشرقِ وسطیٰ کے پروگرام کے ڈائریکٹر جون الٹرمین کہتے ہیں کہ یہ انتباہ امریکہ، اسرائیل اور دیگر مغربی مفادات پر ایرانی حمایت یافتہ پراکسیوں کے حالیہ حملوں اور تہران کے جوہری پروگرام میں پیش رفت کے باوجود ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے امریکہ کی خواہش کا عکاس ہے۔
الٹرمین نے امن کی علامت کے طور پر کہا کہ “یہ زیتون کی شاخ ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ چاہتی تھی کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بات چیت سے فریقین کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
واشنگٹن کے ولسن سنٹر کے تھنک ٹینک کے آرون ڈیوڈ ملر نے بڑی حد تک اس بات سے اتفاق کیا۔
انہوں نے اس ضمن میں جوہری معاہدے کی ناکام کوششوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حریفانہ تعلقات میں تبدیلی کے امکانات کی کمی کو نوٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ امریکہ اور ایران کے تعلقات کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ البتہ تناؤ کم کرنے، جنگ سے بچنے اور لین دین کے لیے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔
اس واقع کے بعد سے ایران غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے درمیان حملے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو موردِ الزام ٹھہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
حالیہ عرصے کے دوران ایران نے عراق اور شام پر میزائل حملے کیے ہیں۔ اس کے بعد اس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان پر حملہ بھی کیا جب کہ پاکستان نے ایران کو حملے کا جواب بھی دیا تھا۔
ایران کی تازہ کارروائیوں کے بعد خطے میں اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے پھیلنے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکہ کی ایران کو وارننگ فراہم کرنے کی خبر سب سے پہلے وال اسٹریٹ جرنل نے دی تھی۔
یاد رہے کہ داعش خراساں کے ہزاروں ارکان ہیں اور یہ گروپ طالبان کا سب سے بڑا دشمن اور سب سے بڑا فوجی خطرہ ہے۔
طالبان کے افغان حکومت پر قابض ہونے کے بعد سے اس گروپ نے افغانتسان اور اس سے باہر حملے کیے ہیں۔
داعش خراساں اگست 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں بھی ملوث تھی، اس حملے میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران 13 امریکی فوجی اور تقریباً 170 افغان ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کی صورت میں عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، ایران کا انتباہ
19/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26386 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15623 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11917 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9271 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7529 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5483 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C