امریکہ نے ‘کیپٹاگون’ کی اسمگلنگ میں ملوث شامی صدر کے حامیوں پر پابندیاں لگا دیں
👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ‘کیپٹاگون’ کی اسمگلنگ میں ملوث شامی صدر کے حامیوں پر پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کے روز 11 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کی مدد کے لیے غیر قانونی مالی منتقلی اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ جن افراد اور اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سے متعدد انتہائی نشہ آور دوا ایمفیٹامین کیپٹاگون کی تجارت میں ملوث تھے، جسے پورے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جاتا ہے۔
شام طاقتور منشیات کا دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر بن گیا ہے، اور اس کی تجارت نے ملک کی طویل خانہ جنگی کے دوران اسد کی حکومت کے خزانے کو مضبوط کرنے میں مدد دی ہے۔
محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ “کیپٹاگون کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی اسد حکومت، شام کی مسلح افواج اور اس کی پیرا ملٹری فورسز کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن گئی ہے۔”
جن افراد اور اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایک شامی شہری بھی شامل ہے جس کا نام طاہر۔ ال۔ کیالی ہے، جو مبینہ طور پر ایک کمپنی چلاتا ہے جس نے کیپٹاگون اور چرس اسمگل کرنے کے لیے بحری جہاز خریدے تھے۔
شام میں قائم ایک اور فرم ، مایا ایکسچینج کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے شام کی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لیے “لاکھوں” ڈالر کے غیر قانونی لین دین کی سہولت فراہم کی۔
انسداد دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جینس سے متعلق معاون وزیر خزانہ برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ ” اسد حکومت پابندیوں سے بچنے اور اپنے ہی شہریوں کے خلاف جبر کی اپنی دیرینہ مہم کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف قسم کے منصوبے استعمال کر رہی ہے۔”
ان میں “غیر قانونی منشیات کی ا سمگلنگ، کرنسی کے تبادلے کا استحصال، اور بظاہر جائز کاروبار سے فائدہ اٹھانا” شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “امریکہ ان لوگوں کو جواب دہ ٹھہرانے کے لیے پرعزم ہے جو شام کے عوام کی قیمت پر اس غیر قانونی مالیاتی سرگرمی کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C