11/March/2026

امریکہ و اسرائیل کے حملوں نے ایران میں قیامت مچا دی: 16 ہزار گھر تباہ

👁️ 202 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ و اسرائیل کے حملوں نے ایران میں قیامت مچا دی: 16 ہزار گھر تباہ

امریکہ و اسرائیل کے حملوں نے ایران میں قیامت مچا دی: 16 ہزار گھر تباہ

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 16 ہزار گھر تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔

 

ادارے نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ اس کے علاوہ تین ہزار تین سو سے زیادہ کاروباری یونٹس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

بیان کے مطابق مجموعی نقصانات میں سے ساٹھ فیصد سے زیادہ صرف پانچ صوبوں میں ہوئے ہیں جن میں تہران، البرز، مغربی آذربائیجان، مشرقی آذربائیجان اور خوزستان شامل ہیں۔

 

امدادی تنظیم کے مطابق ملک کے 31 میں سے 20 صوبوں میں شہری عمارات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ جنگ کے باعث تنظیم کے اپنے 13 مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 29 اسکولوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C