امریکی اور برطانوی افواج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے
👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکی اور برطانوی افواج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ اور برطانیہ نے منگل کی علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ گزشتہ دس روز میں حوثیوں کے خلاف یہ آٹھواں موقع ہے جب امریکی فوجی تنصیبات سے حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غزہ جنگ کے دوران تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے والے اور خطے میں کشیدگی کا باعث بننے والے یمن کے حوثیوں کے خلاف امریکہ اور برطانیہ نے جنگی جہازوں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ حملوں میں حوثیوں کے آٹھ مقامات پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں زیرِ زمین اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ ساتھ میزائل لانچنگ سائٹس اور حوثیوں کی نگرانی کی صلاحیتوں سے منسلک دیگر مقامات شامل ہیں۔
ان حملوں کا مقصد بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی تجارت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے حوثیوں کی مشرقِ وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔
ایک سینئر امریکی فوجی اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حملے کے مقامات کو جان بوجھ کر ہتھیاروں کے نظام کو نشانہ بنانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاکہ ہلاکتوں میں اضافہ نہ ہو۔
اہلکار نے اندازہ لگایا کہ زیرِ زمین ذخیرہ کرنے کی سہولت میں 11 جنوری کو ہونے والے حملوں کے پہلے دور میں مارے جانے والے مقامات کے مقابلے میں “زیادہ جدید روایتی ہتھیار” موجود تھے۔
واضح رہے کہ بحیرۂ احمر کے راستے سے دنیا کی سمندری ٹریفک کا تقریباً 15 فی صد گزرتا ہے۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے عالمی تجارت متاثر ہوئی ہے جب کہ بڑی شپنگ کمپنیاں بحری تجارت کے لیے افریقہ کے ارد گرد طویل اور زیادہ مہنگے راستے کا انتخاب کر رہی ہیں۔
‘آبی گزرگاہ کی حفاظت میں ہچکچاہٹ نہیں ہو گی’
امریکہ اور برطانیہ نے ایک بیان میں کہا، “یہ درست حملے، حوثیوں کے غیر قانونی، خطرناک اور غیر مستحکم کرنے والے اقدامات کے جواب میں ہیں۔”
تازہ ترین حملے آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا اور نیدر لینڈز کی حمایت سے کیے گئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “ہم مسلسل خطرات کے پیش نظر دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک میں زندگیوں اور تجارت کے آزاد بہاؤ کا دفاع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4568 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C