امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان نے سیزفائر کی تجدید کر دی
👁️ 324 بار دیکھا گیا
امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان نے سیزفائر کی تجدید کر دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی جب بدھ کی صبح سرحد پار حملے جاری رہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں کم از کم نو اموات ہوئیں۔
اگرچہ ابتدائی فائر بندی اپریل کے آغاز میں طے پائی تھی، تاہم اسرائیل اور لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ مسلسل جاری رہا تھا۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 3,300 سے زائد افراد ہلاک اور 10,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے اس نئے فائر بندی معاہدے کے تحت حزب اللہ جنوبی لبنان میں قائم کیے جانے والے سکیورٹی زونز سے انخلا کرے گی۔
اسرائیل اور لبنان کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر بندی کا انحصار ’’حزب اللہ کی جانب سے مکمل طور پر فائرنگ کے خاتمے اور دریائے لیطانی کے جنوب سے حزب اللہ کے تمام ارکان کے انخلا‘‘ پر ہو گا۔
تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لبنانی فوج کے زیر انتظام یہ سکیورٹی زونز کس طریقہ کار کے تحت قائم کیے جائیں گے۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا: ’’یہ اقدامات ایک جامع امن اور سلامتی کے معاہدے کی جانب پیش رفت کو ممکن بنائیں گے۔‘‘
ایران، جو حزب اللہ کا حامی ہے، اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی امن معاہدے میں لبنان جنگ کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔ تاہم حزب اللہ کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا۔
اس سے قبل بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ لبنان کے تنازعے پر ہونے والے مذاکرات کو ایران جنگ سے متعلق بات چیت سے الگ رکھنا چاہتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا، ’’تمام ممالک نے اس بات کی توثیق کی کہ اسرائیل اور لبنان کے تعلقات کے مستقبل کا فیصلہ صرف دونوں خود مختار ممالک کی حکومتیں کریں گی۔ انہوں نے کسی بھی ریاست یا غیر ریاستی فریق کی جانب سے لبنان کے مستقبل کو یرغمال بنانے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔‘‘
بیان میں ایران اور حزب اللہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا گیا، ’’اسرائیل اور لبنان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف کوئی دشمنانہ ارادہ نہیں ہے، اور دونوں ممالک اعتماد سازی، باقی ماندہ مسائل کے حل اور جامع معاہدے کی جانب پیش رفت کے لیے براہ راست مذاکرات جاری رکھیں گے۔‘‘
بیان کے مطابق دونوں فریق 22 جون کو مزید مذاکرات کریں گے تاکہ کسی ’جامع معاہدے‘ تک پہنچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 372 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 719 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 630 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C