امریکی جنگی جہازوں نے چینی ’جاسوس غبارے‘ کو مار گرایا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکی جنگی جہازوں نے چینی ’جاسوس غبارے‘ کو مار گرایا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز اے پی) امریکہ نے اتوار کو ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔ یہ ’جاسوس غبارہ‘ جنوبی کیرولینا کے قریب سمندر میں گرا ہے۔ اب امریکی حکام پانی سے ملبہ اور مشتبہ نگرانی کے آلات کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی لڑاکا طیاروں نے چین کے مشتبہ غبارے کو گولیوں سے نشانہ بناتے ہوئے مار گرایا ہے۔ اس مشتبہ غبارے کا پتہ کئی دن پہلے لگایا گیا تھا لیکن تب یہ بہت اونچائی پر تھا اور اگر وہاں اسے مار گرایا جاتا تو اس کا ملبہ خطرے کا باعث بنتا۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنا دورہ بیجنگ منسوخ کر دیا تھا۔
امریکی صدر کے احکامات
امریکی صدر جو بائیڈن نے احکامات دیے تھے کہ اس مشتبہ غبارے کو جلد از جلد مار گرایا جائے لیکن انہیں سکیورٹی حکام کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ اسے تباہ کرنے کا سب سے مناسب وقت وہ ہو گا، جب یہ پانی کے اوپر سے گزرے گا۔ امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ جب اس کی بلندی 60 ہزار فٹ ہو گی تو اس وقت اسے نیچے گرانا عام لوگوں کے لیے کوئی خطرے کا باعث نہیں ہو گا۔
چین کا سخت جواب
بیجنگ حکومت نے الزام لگایا کہ امریکی سیاست دان اور میڈیا چین کو بدنام کرنے کے لیے اس صورت حال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ چین نے کہا ہے کہ اس غبارے کا استعمال شہری موسمیاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا لیکن ”تیز ہواؤں اور اس کی محدود کنٹرول صلاحیت کی وجہ سے‘‘ یہ اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،”غیر متوقع حالات کی وجہ سے غبارے کے غلطی سے امریکہ میں داخل ہو جانے پر چین کو افسوس ہے‘‘۔
چینی وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا، ”چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی سختی سے پاسداری اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے‘‘۔
چین نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ ایسی ”مزید کارروائیاں کرنے کا حق‘‘ محفوظ رکھتا ہے۔ بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ”واضح حد سے زیادہ ردعمل دکھایا گیا ہے اور یہ بین الاقوامی طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی ہے‘‘۔
چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا ہے، ”چین متعلقہ کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا اور ساتھ ہی اس کے جواب میں مزید اقدامات کرنے کا حق بھی محفوظ رکھے گا‘‘۔
جاسوس غبارے ایک پرانا طریقہ
امریکی ریاست مونٹانا کی فضا میں اس چینی غبارے کی موجودگی واشنگٹن انتظامیہ کے لیے اس لیے پریشانی کا باعث ہے کیوں کہ اسی مقام پر امریکہ کے بلیسٹک میزائل نصب ہیں۔ انتہائی بلندی پر اڑنے والے غبارے جاسوسی اور نگرانی کے لیے ایک پرانا اور آزمودہ طریقہ ہیں۔ جدید غبارے زمین کی سطح سے چوبیس تا سینتیس کلومیٹر کی بلندی پر اڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عام تجارتی جہاز زمین سے دس سے بارہ کلومیٹر اور لڑاکا طیارے اٹھارہ سے بیس کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔
دوسری عالمی جنگ میں جاپان نے ان غباروں کا استعمال امریکہ پر بمباری کے لیے کیا تھا جب کہ امریکہ اور سوویت یونین سرد جنگ کے دنوں میں یہ طریقہ ایک دوسرے کے خلاف بھی استعمال کرتے رہے۔
حال ہی میں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون، غباروں پر مبنی نگرانی کا ایک نظام بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے پاس امریکی نگرانی کے زیادہ جدید طریقےموجود ہیں، تاہم غبارے کا استعمال یہ پیغام دینا ہو سکتا ہے کہ چین نہایت آسانی سےامریکی فضائی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C