امریکی دوغلا پن: 8 عدد اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز بھارتی فضائیہ کے سپرد کردیئے
👁️ 156 بار دیکھا گیا
امریکی دوغلا پن: 8 عدد اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز بھارتی فضائیہ کے سپرد کردیئے
نئی دہلی (ڈیلی اردو) پاکستان کو پْر امن رہنے اور مذاکرات کا درس دینے والا امریکا، جنگی تیاریوں میں بھارت کی بھرپور مدد کرنے میں مصروف ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی بوئنگ نے 8 عدد جدید ترین اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کردیئے ہیں۔
Punjab: Apache helicopter of the Indian Air Force ready to be inducted at the Pathankot Air Base. The Indian Air Force will induct 22 of these choppers acquired from the US. pic.twitter.com/ezJoGMaRW7
— ANI (@ANI) September 3, 2019
اس حوالے سے ایک تقریب انڈین ایئرفورس بیس پٹھان کوٹ پر منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت اور فضائیہ کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقعے پر 2 اپاچی ہیلی کاپٹروں نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جنہیں ونگ کمانڈر کشتیج اوستھی اور منیش ڈوگرا اْڑا رہے تھے۔
Punjab: Air Chief Marshal BS Dhanoa and Western Air Commander Air Marshal R Nambiar near the Apache choppers for 'Pooja' ceremony before induction at the Pathankot Air Base. India is the 16th nation in the world to be operating the Apache attack helicopters. pic.twitter.com/I3BmEibO66
— ANI (@ANI) September 3, 2019
واضح رہے کہ مودی سرکار نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں، ستمبر 2015 کے دوران، امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 22 عدد اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔
معاہدے کی مجموعی لاگت 110 کروڑ ڈالر (تقریباً 8,000 کروڑ بھارتی روپے) ہے جس کے تحت مذکورہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کی گئی ہے۔مذکورہ اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کا ورڑن اے ایچ 64 ای (آئی) ہے جو اس سلسلے کے ہیلی کاپٹروں میں جدید ترین، مہنگا ترین اور سب سے ہلاکت خیز بھی قرار دیا جاتا ہے۔
مزید برآں ”اپاچی” وہی ہیلی کاپٹر بھی ہے جو اسرائیلی فضائیہ نے لبنان اور غزہ کی پٹی میں شہری آبادیوں پر حملوں میں متعدد بار استعمال کیا ہے۔
برصغیر میں کشیدہ حالات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سفاکانہ خلاف ورزیوں کے باوجود بھارتی فضائیہ کو امریکی جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونے والے انسانی المیے سے کوئی غرض نہیں بلکہ اسے بھارت کا مفاد ہمیشہ کی طرح آج بھی عزیز ہے، کیونکہ ان ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کچھ عرصے کیلیے مؤخر بھی کی جاسکتی تھی۔
اس کے برعکس، موجودہ حالات میں بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی کارروائیوں کیلیے ایسے ہی ہیلی کاپٹروں کی فوری اور اشد ضرورت ہے، جسے امریکا نے بلا تاخیر پورا کردیا ہے۔
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ رافیل کی طرح اپاچی ہیلی کاپٹر کے معاہدے میں بھی کرپشن کا بہت زیادہ امکان ہے کیونکہ عالمی ذرائع کے مطابق، اپاچی ہیلی کاپٹر کی فی یونٹ قیمت (اسلحے سمیت) کسی طرح بھی 40 ملین ڈالر (4 کروڑ ڈالر) سے زیادہ نہیں بنتی۔ اس حساب سے مذکورہ معاہدے کی لاگت 88 کروڑ سے 90 کروڑ ڈالر کے درمیان ہونی چاہیے تھی۔
ممکنہ طور پر یہاں بھی مودی سرکار نے 20 کروڑ ڈالر (1446 کروڑ بھارتی روپے) کمیشن لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C