18/September/2026

امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر زمین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔

امریکی حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کو مشی گن کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں طیارہ معمول کی فضائی مشقوں میں حصہ لے رہا تھا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کی باقیات سڑک کے قریب سبزہ زار میں جا گریں۔

حادثے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں جن میں طیارے کے زمین پر گرنے کے بعد اسے آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

149ویں فائٹر ونگ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ذمہ دار ڈیرک گوٹیئرز نے بتایا کہ زخمی پائلٹ کو مقامی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوجی حکام نے پائلٹ کی شناخت اور زخمی ہونے کی نوعیت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایف 16 طیارہ ریاست ٹیکساس سے آیا تھا اور مشی گن کے شہر الپینا میں نیشنل گارڈ کے ایک اڈے پر جاری فضائی تربیتی مشقوں میں شریک تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کس وجہ سے حادثے کا شکار ہوا، اس بارے میں فوری طور پر کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C