امریکی صدر ٹرمپ کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’’محکمہ جنگ‘‘ رکھنے کا اعلان
👁️ 377 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’’محکمہ جنگ‘‘ رکھنے کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کے روز ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں جس کے تحت محکمہ دفاع (Pentagon) کے نام کو تبدیل کر کے ’’محکمہ جنگ‘‘ (Department of War) رکھا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس نئی شناخت سے امریکہ کی طاقت اور عزم کا زیادہ بھرپور تاثر ابھرے گا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ’’محکمہ جنگ‘‘ کو ایک ثانوی عنوان کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیں گے، کیونکہ سرکاری نام ’’محکمہ دفاع‘‘ قانونی طور پر طے شدہ ہے۔ دفاعی حکام کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ’’سیکرٹری آف وار‘‘ جیسے عہدوں کو سرکاری خطوط، عوامی پیغامات، تقریبات اور غیر سرکاری دستاویزات میں استعمال کر سکیں۔
دستاویز کے مطابق یہ تبدیلی ’’پُرعزم ارادے کا زیادہ طاقتور تاثر دیتی ہے۔‘‘ تاہم یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کب اس حکم نامے پر باضابطہ دستخط کریں گے اور آیا دستخط کے فوراً بعد یہ نام نافذ العمل ہوگا یا نہیں۔
صدر ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں متعدد بار کہا تھا کہ موجودہ نام بہت زیادہ ’’دفاعی‘‘ نوعیت کا ہے اور وہ اس تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے 25 اگست کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’جب ہم نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ جیتی، تب اس کا نام محکمہ جنگ تھا۔‘‘
تاریخی طور پر ’’محکمہ جنگ‘‘ کا قیام سب سے پہلے 1789 میں صدر جارج واشنگٹن نے کیا تھا، جو زمینی افواج کی نگرانی کرتا تھا۔ یہ نام دوسری عالمی جنگ کے فوراً بعد تک استعمال ہوتا رہا اور پھر 1949 میں محکمہ دفاع (Department of Defense) کے نام سے جانا جانے لگا۔
یہ اقدام پینٹاگون میں ٹرمپ کے دورِ صدارت کے دوران کی جانے والی اہم ترین تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C