امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا گیا
👁️ 191 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا گیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اعلیٰ قومی سلامتی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ امریکی فوج سنیچر تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ہو سکتی ہے، تاہم صدر نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
وائٹ ہاؤس میں اس معاملے پر مسلسل مشاورت جاری ہے اور حملے سے جڑے خطرات، ممکنہ ایرانی ردعمل اور سیاسی و عسکری نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی کے وقت کا حتمی تعین نہیں کیا گیا اور یہ ہفتے سے آگے بھی جا سکتا ہے۔
پینٹاگون آئندہ چند روز میں مشرقِ وسطیٰ سے بعض اہلکاروں کو عارضی طور پر یورپ یا امریکہ منتقل کر رہا ہے تاکہ ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے پر مختلف آپشن زیر غور ہیں تاہم صدر کی اولین ترجیح سفارت کاری ہے۔
ادھر مشرقِ وسطیٰ میں امریکی عسکری موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران پر یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، جو کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کے اثر کو زائل کرنے کے لیے کافی سمجھی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امریکی جنگی سازوسامان اور فوجی موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن ایران کے مزید قریب پہنچ گیا ہے اور ایرانی ساحل سے اس کا فاصلہ کم ہو کر تقریباً 240 کلو میٹر رہ گیا ہے، جبکہ دنیا کے بڑے جنگی بحری جہازوں میں شمار ہونے والا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بھی خطے کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایک سینیئر امریکی اہلکار کے مطابق امریکہ آئندہ چند ماہ میں شام میں موجود اپنی فوج کی بڑی تعداد واپس بلانے کی تیاری کر رہا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی مہم کے تحت امریکی فوج 2015 سے شام میں موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C