امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام، تمام الزامات سے بری
👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام، تمام الزامات سے بری
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی ہے اورانہیں لگائے گئے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ نے دونوں الزامات، اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے سے بری کردیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیر ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طاقت کے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے جبکہ ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام کی حمایت میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔
اس سے قبل دو امریکی صدور اینڈریو جانسن اور بل کلنٹن کو بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب مواخذے کی ناکامی پر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مواخذے کے خلاف اس فتح پر کل بیان جاری کروں گا۔
I will be making a public statement tomorrow at 12:00pm from the @WhiteHouse to discuss our Country’s VICTORY on the Impeachment Hoax!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) February 5, 2020
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C