امریکی عدالت نے داعشی خاتون کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی توثیق کردی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکی عدالت نے داعشی خاتون کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی توثیق کردی
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے حکومت کی طرف سے داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون ہدیٰ المثنیٰ کے بارے میں سنائے گئے فیصلے کی توثیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہدیٰ امریکی شہری نہیں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ہدیٰ المثنیٰ نیو جرسی میں یمن سے آئے ہوئے ایک سفارتکار کے ہاں پیدا ہوئی تھیں جب کہ ان کی پرورش الاباما میں ہوئی۔ کچھ عرصہ پیشتر ہدیٰ نے شام میں داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ہدیٰ کے بیرون ملک رہنے کی وجہ سے امریکی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ امریکی شہری نہیں ہے کیونکہ جب وہ پیدا ہوئی تو اس وقت ان کے والد امریکی شہری نہیں بلکہ ایک غیر ملکی سفارت کار تھے۔ حکومت نے ہدیٰ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔
دوسری طرف ہدیٰ کے وکیل چارلس سوئفٹ نے بتایا کہ انہوں نے فیصلہ کو کالعدم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جب کہ خاتون کے اہل خانہ کے وکیل نے بتایا کہ وہ اپیل کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔
فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے داعش میں شامل ہونے والی ہدیٰ المثنیٰ کی امریکا واپسی روکنے کا حکم دیا تھا، جبکہ ان کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک امریکی شہری ہیں۔
ٹرمپ نے اس وقت ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو حکم دیا کہ شام میں ایک جیل میں قید ہدیٰ المثنیٰ کو امریکا نہ آنے دیا جائے۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں انسدادِ انتہا پسندی کے منصوبے کے مطابق، ہدیٰ امریکا میں یمن سے آنے والے والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ اس کی پیدائش اگرچہ امریکا کی ہے مگر امریکی حکومت اسے اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C