امریکی فوجی طیارہ جاپان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ
👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکی فوجی طیارہ جاپان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکی فوج کا آسپری طرز کا یہ طیارہ ایک جاپانی جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں آٹھ افراد سوار تھے۔
امریکی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ امریکی فوج کا آسپری طرز کا ایک طیارہ بدھ انتیس نومبر کے روز جاپان کے ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں آٹھ افراد سوار تھے۔
آسپری طیاروں کے فوجی استعمال کی تاریخ افسوس ناک رہی ہے اور پچھلے چند برسوں کے دوران ایسے کئی طیارے جان لیوا حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
اب تک معلوم تفصیلات
حکام کو جائے حادثہ کے قریب موجود ماہی گیری کی ایک کشتی سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ تباہ ہونے والے آسپری طیارے کا تعلق کس امریکی اڈے سے تھا۔ لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ یاماگوچی نامی علاقے میں واقع ایواکنی امریکی اڈے سے اوکی ناوا میں کدینا اڈے کی طرف جا رہا تھا۔
امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا، اس بارے میں تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔
کوسٹ گارڈز کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ”ہمیں آج بعد دوپہر دو بج کر 47 منٹ پر اطلاع ملی کہ امریکی فوج کا ایک آسپری طیارہ یاکوشیما جزیرے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔‘‘ یاکو شیما جاپان کے انتہائی جنوب میں اہم جزیرہ کیوشو پر واقع ہے۔
آسپری مخصوص صلاحیتوں والا ہوائی جہاز ہے۔اسے عراق، افغانستان، لیبیا اور کویت میں بھی امریکی فوج نے نقل و حمل اور طبی انخلا کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا تھا۔
آسپری طیاروں کی افسوس ناک تاریخ
اس ہوائی جہاز کی تاریخ پریشان کن رہی ہے۔ پچھلے کئی برسوں کے دوران اس طرز کے طیاروں کو پیش آنے والے حادثات میں متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اگست میں شمالی آسٹریلیا میں مقامی فوجیوں کے لیے ایک فوجی مشق کے دوران بھی ایک آسپری طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ڈارون کے شمال میں واقع میلویلے جزیرے پر پیش آنے والے اس حادثے میں تین امریکی میرینز سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
گزشتہ سال ناروے میں بھی چار امریکی میرینز اس وقت ہلاک ہوگئے تھے، جب نیٹو کی تربیتی مشقوں کے دوران ان کا آسپری طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
سن 2017 میں تین امریکی میرینز اس وقت ہلاک ہوگئے، جب ایک آسپری طیارہ ایک ٹرانسپورٹ طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا، جب آسپری آسٹریلیا کے ساحلی علاقے میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سن 2000 میں بھی امریکی ریاست ایریزونا میں ایک فوجی مشق کے دوران ایک آسپری طیارے کے حادثے کا شکار ہو جانے کے نتیجے میں 19 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C