امریکی فوج اسرائیل کے ساتھ ایرانی اہداف تباہ کر رہی ہے، صدر ٹرمپ
👁️ 163 بار دیکھا گیا
امریکی فوج اسرائیل کے ساتھ ایرانی اہداف تباہ کر رہی ہے، صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں انٹر میامی فٹبال ٹیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکی فوج اسرائیل کے ساتھ مل کر ایرانی اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے اور یہ کارروائیاں شیڈول سے کہیں آگے بڑھ چکی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے 47 سال کے دوران بےگناہ عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اہلکار اس تنازع میں شاندار کام کر رہے ہیں اور ان کے پاس تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا منصوبہ بھی موجود ہے۔
ٹرمپ نے ایران کی فضائی اور میزائل صلاحیتوں پر بھی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ: “نہ تو ان کے پاس کوئی فضائیہ ہے، نہ فضائی دفاع۔ تمام طیارے اور مواصلاتی نظام ختم ہو چکے ہیں۔”
صدر نے ایرانی حکام کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں کہا: “میں نے ان سے کہا کہ آپ نے دیر کر دی ہے۔ ہم اب لڑنا چاہتے ہیں۔”
خیال رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے، اور کہا کہ گزشتہ مذاکرات کے دوران امریکہ نے حملے کیے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بیان انٹر میامی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سٹاف کے سامنے دیا، جن میں لیونل میسی سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C