12/March/2026

امریکی فوج نے ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی فوٹیج جاری کر دی

👁️ 157 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی فوج نے ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی فوٹیج جاری کر دی

امریکی فوج نے ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی فوٹیج جاری کر دی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔

 

امریکی سینٹ کام کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی ایرانی بارودی سرنگ بچھانے والوں کو روکنے کے لیے کی گئی۔

 

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ منگل کو نشانہ بنائے گئے اہداف میں آبنائے ہرمز کے قریب 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں شامل تھیں۔

 

سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری فوٹیج میں مختلف سائز کے جہازوں کو پروجیکٹائل لگنے کے بعد دھماکے سے تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو اس کی کشتیاں تباہ کر دی جائیں گی۔

 

یاد رہے کہیہ راستہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک اہم بین الاقوامی تجارتی گزرگاہ ہے جہاں کنٹینر جہاز پہلے بھی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C