امریکی نژاد کویتی صحافی احمد شہاب الدین کو بری کر دیا گیا
👁️ 365 بار دیکھا گیا
امریکی نژاد کویتی صحافی احمد شہاب الدین کو بری کر دیا گیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) کویت کی ایک عدالت نے امریکی کویتی صحافی احمد شہاب الدین کو تقریباً دو ماہ کی حراست کے بعد تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ یہ بات صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بتائی۔
41 سالہ صحافی کو ایران جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر جھوٹی معلومات پھیلانے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور موبائل فون کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق رہائی کے بعد احمد شہاب الدین کویت چھوڑ چکے ہیں۔ وہ اس سے قبل نیویارک ٹائمز، بی بی سی اور الجزیرہ انگلش سمیت کئی عالمی اداروں کے ساتھ بطور کنٹریبیوٹر کام کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق احمد شہاب الدین کو 28 فروری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے کویت پہنچے تھے اور سوشل میڈیا پر ایران جنگ سے متعلق پوسٹس کر رہے تھے۔ ان کی ایک ویڈیو، جس میں کویت میں امریکی ایئر بیس کے قریب جنگی طیارے کے گرنے کا منظر دکھایا گیا تھا، بھی گردش میں رہی۔
15 مارچ کو کویت نے نیا قانون بھی نافذ کیا تھا، جس کے تحت فوجی اداروں سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران خلیجی ممالک میں سوشل میڈیا سرگرمیوں پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C