انتہا پسندی کے پرچار کیلئے فٹ بال کے کھیل کا استعمال
👁️ 25 بار دیکھا گیا
انتہا پسندی کے پرچار کیلئے فٹ بال کے کھیل کا استعمال
برلن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) ماہرین کے مطابق جرمن کلب المانیہ آخن کی حمایت کے نام پر انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندانہ نظریات کی افزائش کی جارہی ہے اور یہ کہ اس کلب کے پرستاروں میں شامل ایک متشدد طبقہ کھیل کی آڑ میں نئے اراکین بھرتی کر رہا ہے۔
جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کیے گئے حالیہ مظاہروں میں بہت سے فٹ بال کلبوں کے پرستاروں نے بھی شرکت کی۔ تاہم المانیہ آخن نامی ایک جرمن فٹ بال کلب نے اس معاملے میں نسبتاﹰ مختلف ردعمل اپنایا۔ اس کلب کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا گیا، ”ہم واضح طور پر ہر قسم کی نفرت، اشتعال انگیزی اور انتہا پسندی کے خلاف ہیں لیکن کلب کسی ایسے مظاہرے میں حصہ نہیں لے گا، جو معاشرے کو تقسیم کرنے والا ہو۔‘‘
تاہم بعد میں اس کلب نے اپنی ”اس قابل اعتراض جملوں پر مبنی‘‘ پوسٹ کے لیے معذرت کی اور اس کے ذمہ داروں کے تعین کے لیےتحقیقات کرنے کا وعدہ کیا۔ لیکن اس کلب نے انتہائی دائیں بازو کی پاپولسٹ جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) سمیت دیگر دائیں بازو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپنے مذکورہ بیان پر جشن منانے سے نہیں روکا۔
المانیہ آخن نے بعد میں اے ایف ڈی سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے اس پارٹی کی جانب سے اپنے خیالات کے فروغ کے لیے کلب کا نام استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا۔
کھیلوں میں انتہائی دائیں بازو کی موجودگی
المانیہ آخن کی اس وقت سخت نگرانی کی جارہی ہےکیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کلب کی حمایت کے نام پر انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندانہ نظریات کی افزائش کی جارہی ہے اور یہ کہ اس کلب کے پرستاروں میں شامل ایک متشدد عنصر کھیل کی حمایت کے نام پر نئے اراکین بھرتی کر رہا ہے۔
جرمنی میں مقامی اداروں اور انتہائی دائیں بازو کے درمیان روابط پر نظر رکھنے والے بائیں بازو کے ادارے ”شناخت کی تحریک کے لیے تحقیقاتی پلیٹ فارم‘‘ (آر آئی بی) کی ایک تحقیق کے مطابق المانیہ آخن کے عہدیداروں کو فلاحی کاموں کے نام پر کلب کے دائیں بازو کے منظم حامیوں میں سے کچھ کی انسٹاگرام پوسٹس پر دیکھا گیا۔ جرمن پبلک براڈکاسٹر ڈبلیو ڈی آر نے بھی ایسے رابطوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔
تاہم یہ کلب جرمن معاشرے کی جمہوری اقدار کے لیے کھڑا ہونے کا اظہار بھی کرتا ہے، جیسے کہ یہ ہولوکاسٹ میں قتل ہونے والے المانیہ کے یہودی فٹبالرز کی باقاعدگی سے یاد مناتا ہے۔ تاہم اس کلب کی صورتحال سے واقف ایک زرائع نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس طرح کے اقدامات اس کلب کے انتہائی دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے شائقین کو بدظن نہیں کر سکتے۔
ڈی ڈبلیو کی طرف سے پوچھے جانے پر کلب نے اس بات کی تردید کی کہ اس کے دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے رابطے ہیں۔ مقامی گروپوں کی تحقیق کے حوالے سے المانیہ آخن کا کہنا ہے کہ ان کا خیال اس تحقیق کے مرکزی کردار اب دائیں بازو کے انتہا پسندانہ خیالات نہیں رکھتے۔
کلب کا کہنا ہے، ”اگر ہمیں اس بات کا علم ہو جائے کہ ہمارے شراکت داروں میں سے کوئی بھی دائیں بازو کے انتہا پسندانہ خیالات رکھتا ہے، تو اس کے ساتھ تعاون فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔‘‘
مقامی سیاست دانوں کا طویل عرصے سے مطالبہ ہے کہ المانیہ آخن دائیں بازو کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2238 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C