انڈونیشیا: علیحدگی پسند جنگجوؤں نے نیوزی لینڈ کا پائلٹ یرغمال بنا لیا
👁️ 45 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا: علیحدگی پسند جنگجوؤں نے نیوزی لینڈ کا پائلٹ یرغمال بنا لیا
جکارتہ ( ڈیلی اردو) انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے نیوزی لینڈ کے ایک پائلٹ کو یرغمال بنا کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق پائلٹ کو پہاڑی ضلع ندوگا میں طیارہ اتارنے کے بعد یرغمال بنایا گیا جبکہ طیارے میں سوار مزید پانچ مسافروں کو رہا کر دیا گیا ہے، مسافروں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا، علیحدگی پسند چاہتے ہیں کہ انڈونیشیا مغربی پاپوا صوبے کی آزادی کو تسلیم کرے۔
New Zealand pilot taken hostage by separatists in Indonesia https://t.co/5VE1KskAZM
— BBC News (World) (@BBCWorld) February 8, 2023
پولیس کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم مذکورہ علاقے تک صرف ہوائی جہاز سے ہی پہنچا جا سکتا ہے جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کی جانے والی مغربی پاپوا نیشنل لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
گروپ کے ترجمان سیبی سمبوم نے کہا ہے کہ اگر انڈونیشیا حکومت نے مطالبہ منظور نہ کیا اور مغربی پاپوا کی آزادی پر بات چیت میں ناکام ہوئی تو پائلٹ کو پھانسی دے دی جائے گی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ صورتحال سے آگاہ ہے اور انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کیویز قونصل خانہ پائلٹ کے اہل خانہ کو مدد فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوسی ایئر کا طیارہ پڑوسی ضلع میں کان کنی کے شہر تیمیکا سے سامان لے کر جا رہا تھا، ایئرلائن کی بانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ پکڑے جانے والوں کے لیے دعاگو ہیں۔
An old colleague and friend of mine has been taken hostage in Papua where I used to work. Can we get this news trending so the world hears about this? #BringBackPhil
— Matt Dearden (@IndoPilot) February 7, 2023
خیال رہے کہ پاپوا کا علاقہ ایک سابق ڈچ کالونی ہے جو دو صوبوں پاپوا اور مغربی پاپوا میں منقسم ہے، اسے 1969 میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ایک متنازع بیلٹ کے بعد انڈونیشیا میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاپوا پاپوا نیو گنی سے الگ ہے جسے آسٹریلیا نے 1975 میں آزادی دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C