انگلینڈ اور ویلز میں مسیحی کل آبادی کے نصف سے کم ہوگئے، مسلم آبادی میں اضافہ
👁️ 80 بار دیکھا گیا
انگلینڈ اور ویلز میں مسیحی کل آبادی کے نصف سے کم ہوگئے، مسلم آبادی میں اضافہ
لندن (ڈیلی اردو/وی او اے) تازہ ترین مردم شماری کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں نصف سے کچھ ہی کم لوگ خود کومسیحی خیال کرتے ہیں اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروکار آبادی اقلیت بن گئی ہے۔
برطانیہ کے قومی شماریاتی دفتر کی جانب سے 2021 کی مردم شماری کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مردم شماری کے بعد دس سال کے عرصے میں ملک میں مذہبی افراد اور سفید فاموں کی تعداد گھٹ گئی ہے۔
انگلینڈ اور ویلز کی لگ بھگ 46 اعشاریہ 2 فیصد آبادی نے 2021 کی مردم شماری میں اپنا اندراج مسیحی کے طور پر کرایا، جب کہ دس سال قبل یہ شرح 59 اعشاریہ 3 فیصد تھی۔
مسلم آبادی کا تناسب 4 اعشاریہ 9 فیصد سے بڑھ کر 6 اعشاریہ 5 فیصد ہو گیا ہے جب کہ آبادی کے ایک اعشاریہ 7 فیصد نے اپنی شناخت ہندو کے طور پر ظاہر کی جب کہ دس سال قبل یہ شرح ایک اعشاریہ 5 فیصد تھی۔
مردم شماری کے نتائج کے مطابق ہر تین لوگوں میں سے ایک سے زیادہ افراد نے، یعنی 37 فیصدنے کہا کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہے جب کہ 2011 میں کسی بھی مذہب کا پیروکار ہونے سے انکار کرنے والوں کی شرح 25 فی صد تھی۔
برطانیہ کے دوسرے حصوں ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے اپنی اپنی مردم شماری کے نتائج الگ سے جاری کیے ہیں۔
سیکولر ازم کے علمبرداروں نے کہا ہے کہ برطانوی معاشرے میں اس تبدیلی کے بعد مذہب کے حوالے سے نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
برطانیہ میں چرچ آف انگلینڈ کے اسکول سرکاری مالی اعانت سے چلتے ہیں، اینگلیکن بشپس پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بیٹھتے ہیں، اور بادشاہ عقیدے کا محافظ اور چرچ کا سپریم گورنر ہے۔
برطانیہ کے ایک فلاحی ادارے ہومنسٹس یو کے کے چیف ایکزیکٹو اینڈریو کوپسن نے کہا ہے کہ غیر مذہبی لوگوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافے نے برطانیہ کو یقینی طور پر کرہ ارض کا تقریباً سب سے کم مذہبی ملک بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان نتائج کا سب سےاہم پہلو یہ ہے کہ آبادی اپنی ریاست سے کس قدر مختلف ہے۔ یورپ میں کسی اور ملک میں ایسا مذہبی نظام نہیں ہے جیسا کہ ہمارے ہاں ایک غیر مذہبی آبادی رکھنے کے باوجود ،قانون اور عوامی پالیسی کے اعتبار سے موجود ہے۔
چرچ آف انگلینڈ کے ایک سب سے سینئر پادری یارک کے آرچ بشپ ،اسٹیفن کوٹریل نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار کچھ زیادہ حیران کن نہیں ہیں لیکن مسیحوں کے لیے اس حوالے سے ایک چیلنج ہیں کہ وہ اپنے عقیدے کے فروغ کے لیے مزید محنت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دور کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں جب بہت سے لوگوں کی شناخت تقریباً خود بخود مسیحی کے طور پر ہو جاتی تھی ، لیکن دوسرے سروے مسلسل یہ بتاتے ہیں کہ کس طرح وہی لوگ ابھی تک روحانی سچائی اور حکمت اور زندگی گزارنے کے لیے اقدار کا ایک مجموعے کی تلاش میں ہیں۔
انگلستان اور ویلز میں تقریباً 82 فی صد افراد نے مردم شماری میں اپنی شناخت سفید فام کے طور پر کرائی جو 2011 کی مردم شماری سے کم ہے جب 86 فیصد نے اپنا اندراج سفید فام کے طور پر کرایا تھا۔ لگ بھگ 9 فی صد نے کہا کہ وہ ایشیائی ہیں، 4فی صد نے سیاہ فام اور 3 فی صد نے اپنی شناخت مخلوط یا ایک سے زیادہ نسلی پس منظر کے حامل افراد کے طور پر کرائی اور 2 فی صد نے اپنی شناخت کسی دوسرے نسلی گروپ کے ساتھ منسلک کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C