اورکزئی میں دو غیر ملکی دہشت گرد گرفتار، داعش خراسان سے تعلق کا انکشاف
👁️ 265 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں دو غیر ملکی دہشت گرد گرفتار، داعش خراسان سے تعلق کا انکشاف
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو بازار میں پولیس نے دو مشتبہ غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار افراد کا تعلق آذربائیجان سے بتایا گیا ہے اور ان کی شناخت غور ولد کاظم اور یونس ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ان افراد کے داعش خراسان (ISIS-K) سے تعلق کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد علیشیرزئی، کرم سے پیدل راستے کے ذریعے غلجو بازار میں داخل ہوئے تھے۔
تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت ممکن ہوئی جب مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملیں۔ گرفتار افراد سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ان سے تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں اور اس کے بعد ممکنہ طور پر دہشتگردی کے بڑے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4547 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C