اوگرا نے پیٹرول 14روپے38 پیسے،ڈیزل 4 روپے89 پیسےفی لیٹر کرنےکی سفارش کردی
👁️ 148 بار دیکھا گیا
اوگرا نے پیٹرول 14روپے38 پیسے،ڈیزل 4 روپے89 پیسےفی لیٹر کرنےکی سفارش کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ مئی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فراہمی میں کمی کی افواہوں کے باعث خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اوگرا نے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کی تجویز دے دی۔
پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کے ساتھ ساتھ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی۔
واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل عام طور پر بڑی گاڑیوں اور مشینری کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پرانے انجن کے ماڈلز والی گاڑیوں اور چھوٹی صنعتوں، جو زیادہ تر دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں، وہاں استعمال کیا جاتا ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے لیکن ڈویژن میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل قیمتوں میں زیادہ اضافے کو روکنے کے لیے حکومت ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 17 فیصد سے کم اور دیگر مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) کی ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر، ایچ ایس ڈی کے لیے 8 روپے، مٹی کے تیل کے لیے 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کے لیے 3 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے۔
تاہم اگر اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری حکومت کی جانب سے منظور کی جاتی ہے تو مئی کے لیے پیٹرول کی قیمت 98 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 26 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 122 روپے 32 پیسے تک پہنچ جائے گی جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 80 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 96 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے آج (30 اپریل) تک حتمی فیصلہ لیا جائے گا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک : پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
22/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا، کمسن بچی سمیت 2 شہری زخمی
22/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
گوادر: سکیورٹی فورسز کا بروقت ردعمل، ناکام حملے کے بعد دہشتگرد فرار
22/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواحی قصبے میں داعش کے خلاف کارروائی، سکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی، جھڑپوں کی اطلاعات
22/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا فضائی دفاع متحرک، ریاض اور مدینہ منورہ میں 4 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
22/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایرانی فوج غیر روایتی جنگ کے لیے تیار، ڈرون صلاحیتیں بڑھانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں دشمن جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
22/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26391 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15627 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11926 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9279 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7538 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5498 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C