آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت پر گرفتار
👁️ 100 بار دیکھا گیا
آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت پر گرفتار
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی نے ویڈیو میں حکومت کو ’قاتلوں اور بچوں کو مارنے والی‘ قرار دیا، جس کے بعد ایرانی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فریدہ مرادخانی کا تعلق خاندان کے اس طبقے سے ہے، جس کا موجودہ ایرانی حکومت کی مخالفت کا ریکارڈ ہے، وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے بھائی محمود مرادخانی نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں بدھ کو گرفتار کیا گیا۔
فریده مرادخانی فعال حقوق بشر و فعال سیاسی امروز دوم آذر ماه هنگام مراجعه به دادسرا جهت ابلاغ حکم دادگاهی ، بازداشت و به زندان انتقال داده شد.
— Moradkhani (@moradkhani) November 23, 2022
ہفتے کو ان کے بھائی نے یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کی، جس کا لنک ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا، جس میں فریدہ مرادخانی نے ایرانیوں کو ’واضح مظالم‘ کا نشانے بنانے کی مذمت کی اور اس حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے کچھ نہ کرنے پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آزاد کریں، ہمارے ساتھ آئیں اور اپنی حکومت کو کہیں کہ قاتلوں اور بچوں کو مارنے والے دور کی حمایت کرنا ختم کریں۔
ان کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ یہ حکومت کسی مذہبی اصول کی وفادار نہیں ہے، یہ طاقت کے سوا کسی قانون یا قاعدے کو نہیں جانتی اور طاقت کے ذریعے اپنے اقتدار کو ہر ممکن طریقے سے برقرار رکھ رہی ہے۔
ّFarideh MORADKHANI https://t.co/VO2dKuCRpz via @YouTube
— Moradkhani (@moradkhani) November 26, 2022
یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی تھی۔
انہوں نے شکایت کی کہ کریک ڈاؤن کے خلاف حکومت پر پابندیاں لگانا مضحکہ خیز ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کو اپنی آزادی کی لڑائی میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فریدہ مرادخانی آیت اللہ خامنہ ای کی ہمشیرہ بدری کی صاحبزادی ہیں، وہ 1980 کی دہائی میں عراق بھاگ گئی تھیں جس وقت اس کے پڑوس کے ساتھ جنگ اپنے عروج پر تھی۔
وہ حکومت سے اختلاف رکھنے والے اپنے شوہر اور مذہبی رہنما علی تہرانی کے پاس چلی گئی تھیں۔
انہیں سزائے موت کے خالف ایکٹوسٹ کے طور پر شہرت حاصل ہوئی، انہیں آخری بار اس سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کی گرفتاری اکتوبر 2021 میں ویڈیو کانفرنس کے بعد کی گئی تھی، جس میں انہوں نے فرح دیبا کی تعریف کی تھی جو شاہ محمد رضا کی بیوہ ہیں، جس کی حکومت کا خاتمہ 1979 کے اسلامی انقلاب میں ہوا تھا۔
ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ انہیں ضمانت پر اپریل میں رہا کیا گیا تھا، جنہوں نے بدھ کو گرفتاری کے بعد 15 سال کی موجودہ سزا کاٹنا شروع کی۔
ان کے خلاف الزامات کی فوری طور پر وضاحت نہیں ہوسکی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے مطابق اخلاقی پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے اب تک تقریباً 14 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ناورے میں مقیم ایران کی ہیومن رائٹس کے مطابق کریک ڈاؤن میں اب تک کم ازکم 416 لوگ مارے گئے ہیں جس میں 51 بچے بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C