ایبٹ آباد: عدالت نے تحریک لبیک کے 80 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایبٹ آباد: عدالت نے تحریک لبیک کے 80 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ایبٹ آباد (ڈیلی اردو) ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے گرفتار 80 کارکنان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر ہری پور سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے ٹی ایل پی کارکنوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی جج سجاد احمد کے روبرو پیش کیا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا مزید 2 روز کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ ان سے آتش زنی، فائرنگ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کے الزامات سے متعلق تفتیش کی جاسکے۔
حویلیاں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ہارون خان نے ڈان کو بتایا کہ تمام ملزمان کو ہری پور سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے دیگر کارکنوں کی تلاش جاری ہے، جنہوں نے اتوار کی رات تحصیل حویلیاں میں چمبہ پل کے قریب مبینہ طور پر پولیس پر ہتھیاروں، گولیوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔
کارکنوں کو جیل کی ’قرنطینہ بیرک‘ میں رکھا گیا تھا۔
ٹی ایل پی کارکنوں کی گرفتاری عید میلاد النبی کے جلوس میں شرکت پر پابندی کے باوجود ہری پور سے حویلیاں کی حدود میں داخل ہونے سے روکنے پر پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد عمل میں آئی تھی۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے 33 اہلکار ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے، جنہوں نے گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے ٹی ایل پی کے 90 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جن میں تنظیم کے سربراہ علامہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے 33 اہلکار ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے، جنہوں نے گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے ٹی ایل پی کے 90 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جن میں تنظیم کے سربراہ علامہ سعد رضوی اور رہنما مفتی عمیر الازہری، شفیق امینی اور دیگر بھی شامل ہیں۔
رضوی اور رہنما مفتی عمیر الازہری، شفیق امینی اور دیگر بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C