ایران، روس اور چین کی بحری افواج مشترکہ فوجی مشقیں کریںگی
👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران، روس اور چین کی بحری افواج مشترکہ فوجی مشقیں کریںگی
تہران (ڈیلی اردو/تسنیم نیوز/اے ایف پی) ایرانی میڈیا کے مطابق باہمی تعاون کے فروغ کے لیے منگل کے روز سے ایران، روس اور چین کی بحری افواج ایران کے ساحل پر مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔
حالیہ سالوں میں یہ تینوں ممالک خطے میں اس قسم کی مشقیں کرتے رہے ہیں۔ اور یہ تینوں ہی ‘امریکی بالادستی‘ کا مقابلہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو ان کی مشترکہ فوجی مشقیں خلیج عمان میں جنوب مشرقی ایران میں واقع چابہار کی بندرگاہ پر شروع ہوں گی۔ تاہم اس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں ان مشقوں کی مدت واضح نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مشقوں میں چینی، روسی اور ایرانی بحری افواج کے جنگی جہازوں کی ساتھ ساتھ ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے جنگی جہازوں کے حصہ لینے کی بھی توقع ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ”خطے میں سکیورٹی کو بہتر کرنا اور شریک ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو وسعت دینا ہے۔‘‘
مشقوں میں آزربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قزاقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا بطور مبصرین شرکت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C