ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل ملوث تھا، سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل ملوث تھا، سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف
یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنوری 2020 میں امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں ملک کا کردار کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں یہ پہلا سرعام اعتراف ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل کیا گیا تھا، جس سے ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔
جنرل سلیمانی پر الزام تھا کہ وہ ایرانی فورس کو ملک سے باہر اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتےہیں۔
این بی سی نیوز نے امریکی کارروائی کے ایک ہفتے بعد رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی کی انٹیلی جنس نے جنرل سلیمانی کی دمشق اور بغداد جانےوالی پرواز کی تصدیق میں مدد کی تھی۔
رواں برس کے آغاز میں یاہو نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل کا جنرل سلیمانی کے نمبرز تک رسائی تھی اور امریکا کو خفیہ اطلاع فراہم کی۔
اب اس وقت کے اسرائیلی ملیٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل تیمر ہیمن نے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی دفعہ اسرائیل کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تیمر ہیمن کا بیان نومبر میں عبرانی زبان کے میگزین میں شائع ہوا تھا جو اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز سےمنسلک ہے اور یہ انٹرویو ستمبر کے آخر میں ان کی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ہوا تھا۔
رپورٹر نے بتایا تھا کہ ہیمن نے انٹرویو کا آغاز جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے لیے امریکی فضائی کارروائی سےکیا، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا۔
ہیمن نے میگزین کو بتایا تھا کہ جنرل سلیمانی کا قتل ایک کامیابی تھی، جیسا کہ میری نظر میں ہمارا مرکزی دشمن ایران ہے اور فوجی انٹیلی جنس سربراہ کی حیثیت سے میرے دور میں دو اہم قتل ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ‘پہلا میں بتا چکا ہوں، وہ قاسم سلیمانی تھا، کسی سینئر کا سراغ لگانا غیرمعمولی تھا، جو فائٹنگ فورس کا تخلیق کار تھا اور یہ غیر معمولی حکمت عملی بنانے والا اور منتظم تھا’۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی پڑوسی ملک شام میں ایرانی اثررسوخ کی ریل کا انجن تھا۔
اسرائیلی گزشتہ ایک دہائی کے دوران شام میں سیکڑوں کارروائیاں کرچکا ہے لیکن کم تر واقعات ایسے ہیں جس کا کھلم کھلا اعتراف کیا گیا ہے، اسرائیل کہ چکا ہے کہ اس نے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور ایرانی پراکسی کے لیے جمع اسلحہ تباہ کرنے کے لیے اس کو نشانہ بنایا ہے۔
ہیمن نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کو شام میں اپنے قدم جمانے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ہیمن کے اعترافات پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں شائع ہوا ہے جب ایران اور عالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے نئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔
Israel played a role in the assassination of Iran’s commander of the IRGC Quds Force Maj.-Gen. Qasem Soleimani in January last year, the former head of the IDF’s Military Intelligence has confirmed.@AAhronheim reports:#soleimani | #IRGC | #Israelhttps://t.co/MXiUG3x3Ly
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) December 21, 2021
ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا 2015 میں طے پانے والا معاہدہ 2018 میں امریکا کی دستبرداری کے بعد خطرے میں پڑ گیا تھا جبکہ امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔
ترجمان امریکا کی قومی سلامتی کونسل ایملی ہورن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان اور اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کے درمیان رواں ہفتے مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات شیڈول ہے جہاں امریکا اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کے حامل اسٹریٹجک امور سمیت ایران کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسرائیل خطے میں ایران کو اپنا سب سے بڑا حریف تصور کرتا ہے اور کہتا آیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی سے روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا جبکہ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C