کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
👁️ 104 بار دیکھا گیا
کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
کیچ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلنگور کے مقام دشت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشتگرد ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دشت کے علاقے بلنگور میں کارروائی کی، جہاں مبینہ طور پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے تربت اسپتال منتقل کی گئیں۔ ان میں سے ایک کی شناخت رحیم بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو تربت کے علاقے ناصرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ تاہم کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے، ہلاک افراد کی مبینہ تنظیمی وابستگی اور آپریشن کے مزید نتائج سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ ضلع کیچ میں حالیہ عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی کارروائیاں جاری رہی ہیں۔ 29 اکتوبر کو بھی کیچ کے علاقے مناز میں ایک انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران ایک مشتبہ دہشتگرد ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کی عدالت کا 35 اداروں اور 36 افراد کو پانچ سال کے لیے دہشتگردی کی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ
10/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ ملاقات کی خبروں کی تردید کردی
10/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں روس، یوکرین اور امریکا کے مذاکرات شروع، قیدیوں کے تبادلے اور سکیورٹی ضمانتوں پر بات چیت
10/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض سمیت تین علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش
10/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان انٹیلی جنس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور فرار
10/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
10/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26458 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7627 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5617 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C