ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی ہلاکتیں 30 ہزار کے قریب
👁️ 271 بار دیکھا گیا
ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی ہلاکتیں 30 ہزار کے قریب
نیو یارک (ڈیلی اردو) ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ ہفتوں سے ایران کو ہلا کر رکھ دینے والے ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔ امریکی جریدے نے اتوار کے روز صحت کے دو مقامی اعلیٰ حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ صرف آٹھ اور نو جنوری کو، جب ملک میں حالیہ لہر کے سب سے بڑے احتجاج دیکھے گئے، ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ’’30 ہزار کے قریب‘‘ ہو سکتی ہے۔
ان حکام کا کہنا تھا کہ ان دنوں لاشوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ریاست کے پاس انہیں ٹھکانے لگانے کی گنجائش ختم ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکام کے پاس لاشیں رکھنے والے بیگز (body bags) ختم ہو گئے تھے اور ایمبولینسوں کے بجائے سیمی ٹرک استعمال کیے گئے۔
ایران میں احتجاج کا آغاز دسمبر کے آخر میں گہرے معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہوا تھا، لیکن جلد ہی یہ ایران کے آمرانہ نظام کے خلاف سیاسی مظاہروں میں بدل گیا۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے ان ہنگاموں کو تشدد کے ذریعے کچل دیا ہے، اور رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں قائم ’ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس ان ایران‘ کی نیوز ایجنسی کے مطابق، گروپ نے 5,495 اموات کی تصدیق کی ہے، جن میں 5,149 مظاہرین شامل ہیں، جبکہ مزید 17,031 مشتبہ ہلاکتوں کی تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں مزید 7,403 افراد کے شدید زخمی ہونے جبکہ 40,887 افراد کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ تین ہفتے قبل ایرانی حکام کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے ہلاکتوں کی تصدیق میں وقت لگ رہا ہے۔
دوسری جانب، جنیوا میں ایرانی سفیر کے مطابق حکام نے سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 3,117 بتائی ہے، جن میں سے 2,400 سے زائد افراد ’’دہشت گردانہ سرگرمیوں‘‘ کے دوران ہلاک ہوئے۔
تہران نے اپنے سخت حریفوں، اسرائیل اور امریکہ پر ان احتجاجات کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3536 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C